بھارتی قیادت اپنی ساکھ بحال کرنے کیلئے کچھ نہ کچھ کرے گی، خواجہ آصف

وفاقی وزیر دفاع کا بیان

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہمیں بھارت کے خلاف ڈیڑھ ماہ میں 3 فتوحات ملی ہیں اور بھارتی قیادت اپنی ساکھ بحال کرنے کے لئے کچھ نہ کچھ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب کا مستونگ گرلز ہائی سکول بم دھماکہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

سوات سانحہ پر تبصرہ

سماء کے پروگرام ’دو ٹوک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے خیبرپختونخوا حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سوات سانحہ کوئی پہلا حادثہ نہیں ہے، اس سے پہلے بھی کے پی میں حادثات ہوئے ہیں، وہ مشینری لے کر اسلام آباد پر حملہ آور ہوتے ہیں جبکہ کرپشن کے ریلے میں سارا صوبہ بہہ رہا ہے، آپس کے حصے کے لیے ان میں لڑائیاں ہوتی رہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کے سفارت کار کو دھمکی آمیز خط موصول، نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج

پی ٹی آئی کی صورت حال

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے ایک عرصہ تک پارٹی الیکشن نہیں کرائے، ان کا نام کبھی سنی اتحاد کبھی پی ٹی آئی کبھی کچھ اور ہو جاتا ہے، یہ کونسی پارٹی ہے، کون سا برینڈ ہے، کیا شناخت ہے، کسی کو نہیں پتا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ کی جارحیت بے بنیاد، ایرانی عوام کی مدد کریں گے: روسی صدر پیوٹن

آزاد امیدواروں کی صورتحال

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کے بہت سے لوگ آزاد ہوگئے ہیں اور ہوسکتا ہے وہ لوگ علیحدہ پارٹی بنا کر حکومتی اتحاد میں شامل ہوجائیں، یا تو وہ لوگ کوئی پارٹی جوائن کریں گے یا علیحدہ پارٹی بنا لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: گورنر سندھ نے دفتر کی تالہ بندی سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

حکومتی ملاقات کا ذکر

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی سیٹوں پر گئے اور اسد قیصر اور بیرسٹر گوہر سے ملے لیکن پی ٹی آئی میں کوئی بھی سنجیدہ نہیں کہ بانی پی ٹی آئی رہا ہوں۔

ہائبرڈ سسٹم کی کامیابیاں

ان کا کہنا تھا کہ ہائبرڈ سسٹم سے پاسپورٹ رینکنگ اور کریڈٹ رینکنگ بہتر ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں بھارت کے خلاف فتح حاصل ہوئی ہے، بھارت ایس سی او سے بھاگا ہے، سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے بھی گزشتہ روز فتح ملی، ڈیڑھ ماہ میں ہمیں 3 فتوحات ملی ہیں، بھارتی قیادت اپنی ساکھ بحال کرنے کے لئے کچھ نہ کچھ کرے گی۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...