ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا ؟

برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کو ان دنوں کافی معاملات میں رکاوٹوں اور پریشانیوں کا سامنا ہے، کوئی بھی کام شروع کریں، وہ پایہ ءتکمیل کو نہیں پہنچتا، جیسے کسی نے جکڑ کر رکھ دیا ہو۔ آپ ایک تو استخارے سے مدد لیں اور یاحی یا قیوم کا ورد سارا دن زبان سے جاری رکھیں اور صدقہ بھی دیں تاکہ ان مسائل اور رکاوٹوں سے نجات حاصل ہو۔ جو لوگ کسی بھی نئے کام کی ابتداء چاہتے ہیں، وہ چند دن انتظار کرلیں اور صبر سے کام لیں.
یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، پاک بھارت کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
اس وقت حالات کسی بھی طرح آپ کے حق میں نہیں ہیں۔ آپ کو ہر موڑ پر رکاوٹ کا سامنا ہے اور جس بھی کام میں ہاتھ ڈالتے ہیں، ناکامی ملتی ہے۔ یہ سلسلہ مزید 14 یوم تک جاری رہ سکتا ہے۔ آپ تب تک خاموشی سے اپنے کام میں لگے رہیں اور اپنی نظر اتاریں، سخت قسم کی بدنظری بھی ہے۔ آپ کو اپنی اولاد کے اوپر بھی گہری نظر رکھنے کی اشد ضرورت ہو رہی ہے.
یہ بھی پڑھیں: عظمیٰ بخاری کا سندھ حکومت کے خلاف بیان
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
خاندانی معاملات خراب ہو رہے ہیں۔ بہن بھائیوں کے آپسی تعلقات میں بھی کشیدگی محسوس ہو رہی ہے اور وراثتی امور میں خاص طور پر صورتِ حال بہت خراب دکھائی دیتی ہے۔ آپ کو غصے کے بجائے عقل سے کام لینا ہے، اگر اپنا حق لینا چاہتے ہیں اور کسی سے بھی دل کی بات نہ کریں، صرف چند دن خاموشی سے اپنے روزگار کے امور دیکھیں، ان دنوں گھر اور عزت سب سے زیادہ عزیز ہونی چاہیے.
یہ بھی پڑھیں: ایئر انڈیا کی پرواز کی جہاز میں بم کی اطلاع پر تھائی لینڈ میں ہنگامی لینڈنگ
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ کو جن امور میں دشواریاں پیش آ رہی ہیں، اگر آپ ان کی وجہ جان کر پہلے ان معاملات کو حل کریں جو وجہ رکاوٹ ہیں تو پھر صورتِ حال بدل سکتی ہے اور آپ کو آگے بڑھنے کا موقع ملے گا، آپ نے اپنی غلطیوں کی وجہ سے بہت سے حالات پہلے ہی خراب کئے ہوئے ہیں۔ جو لوگ اب توبہ کرکے سیدھے راستے پر آ گئے ان کے لئے پھر انشاءاللہ آسانیوں کا ایک دور شروع ہو جائے گا، بس جلدی کریں.
یہ بھی پڑھیں: پاکپتن، شادی سے انکار پر نوجوان نے خاتون کو قتل کردیا،ملزم فرار
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ کی قسمت اچھی ہے جو اتنے خراب حالات میں بھی آپ کو بچا کر ان محفوظ مقامات پر لے آئی ہے۔ اب آپ کو وقت سے پورا پورا فائدہ بھی اٹھانا ہے اور حالات کو کیش بھی کروانا ہے تاکہ سابقہ تمام نقصانات کا ازالہ ممکن ہوسکے۔ جو لوگ عرصہ دراز سے روزگار کے حصول کے لئے پریشان تھے، ان کے لئے اچھا موقع ہے اور جو سلسلے کبھی ختم ہو گئے تھے بحال ہوں گے، کچھ فیصلے بھی واپس لئے جائیں گے.
یہ بھی پڑھیں: عجیب سا گزر رہا ہے یہ نومبر۔۔۔
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
ایک پرانے معاملے سے نکلنے کی خبر ملے گی، جو لوگ عرصہ دراز سے روزگار کے حوالے سے پریشان تھے وہ انشاءاللہ اب بڑی اچھی صورتِ حال سے گزریں گے۔ جن کو کسی بھی مقصد کے لئے رقم درکار ہوگی، وہ مل جائے گی اور آپ کی صحت بھی بحال ہوگی اور ہر طرح کی بندش وغیرہ بھی اب ٹوٹ جائے گی، اس وقت سازشی لوگوں سے دور رہنے اور نئے سرے سے زندگی کو آگے لے کر چلنے کا مشورہ ہے.
یہ بھی پڑھیں: پاکستان جلد دوبارہ دنیا کی 24 ویں معیشت بن کر ابھرے گا: وزیر خارجہ اسحاق ڈار
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
صحت کے حوالے سے مشکلات درپیش ہیں اور ستاروں کی پوزیشن تو اب اچھی ہو رہی ہے۔ پراپرٹی، روزگار، اولاد اور تبدیلی کے حوالے سے یہ ہفتہ بڑا ہی اہم ثابت ہوگا۔ آپ کو اپنے تمام معاملات میں آسانیاں ہوں گی اور اولاد کے لئے اب کچھ کرنے کا موقع بھی ملے گا۔ جو لوگ بیمار ہیں، بس وہ پرہیز اور چہل قدمی پر زور دیں دوائیوں سے دُور رہیں اور اپنی زبان کو چند دنوں کے لئے بند رکھیں.
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ ثانیہ سعید نے پہلی بار اپنی طلاق پر خاموشی توڑ دی
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
کسی بھی ایسے کام میں ہرگز ہاتھ نہ ڈالیں جس کے بارے میں جانتے نہ ہوں اور نہ ہی کسی جگہ پیسہ لگا دیں۔ اس میں خطرہ ہے یہاں تک کہ ادھار میں بھی رقم نہ دیں واپسی نہیں ہوگی، البتہ اپنے روزگار کو دیکھیں اس میں کچھ اچھے مواقع سامنے آئیں گے اور سالوں کے بعد آگے بڑھنے کا موقع نصیب ہوگا۔ جو لوگ عرصہ دراز سے بندش وغیرہ میں تھے، وہ بحکم اللہ اب آزاد ہو گئے ہیں.
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں گھر کی کھدائی کے دوران انسانی باقیات برآمد، 30 سال پرانا قتل کا معمہ سامنے آگیا
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
دشمن کی چالوں سے پریشان نہ ہوں۔ آپ کی پوزیشن اللہ نے مضبوط کی ہوئی ہے۔ کوئی آپ کو چاہ کر بھی نقصان نہیں دے سکتا، البتہ اپنوں کے ساتھ بھی اختلافات کا خانہ کھلا ہوا ہے۔ وجہ کوئی بھی بات بنے مگر زبردست کشیدگی کا امکان نظر اندااز نہیں کیا جا سکتا۔ آج سے ان سے قدرے دور ہونا شروع ہو جائیں تو بہتر ہے، البتہ ازدواجی تعلقات میں جو خرابی تھی انشاءاللہ، وہ اب دور ہو سکتی ہے.
یہ بھی پڑھیں: جناح ہاؤس حملے میں غفلت برتنے پر فوج کے 3 اعلی افسران کو بغیر پنشن و مراعات ریٹائر کیا گیا، اٹارنی جنرل نے تفصیلات بتا دیں۔
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
دوسروں پر ضرورت سے زیادہ اعتبار مت کریں اور اپنے تمام راز آج کل محفوظ رکھیں، ذرا سی بھی غلطی کی گنجائش نہیں ہے۔ آپ کے لئے بلاوجہ کی مشکلات کھڑی ہو جائیں گی۔ اس وقت آپ آزمائشی سی صورتِ حال سے گزر رہے ہیں جو آپ کے لئے مشکل دور ہے۔ عقل اور حکمت عمل سے کام لینا ضروری ہوگا۔ جو لوگ بیرون ملک جانے کی کوشش میں ہیں ان کے لئے خوشخبری ہے اور کاروباری حضرات کے لئے نیا راستہ ہے.
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف فوری آپریشن کا فیصلہ
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ جس کوشش میں لگے ہوئے تھے، انشاءاللہ اب اس میں کامیابی ملنے کا امکان ہے اور آپ کی ایک دلی مراد بھی پوری ہوگی۔ ضرورت کے تحت پیسہ بھی ہاتھ لگے گا اور جن لوگوں سے پیسہ لینا ہے اس کی وصولی بھی ہو سکتی ہے، البتہ ایک بات بڑی اہم ہے کہ زندگی کا ایک بڑا فیصلہ بھی اسی ہفتے متوقع ہے۔ آپ کو صرف اللہ سے مدد لینی ہوگی۔ اس وقت استخارہ کرلیں گے تو آگے بڑھنے میں آسانیاں ہوں گی.
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ پریشان نہ ہوں، آپ کی جو بھی مشکل چل رہی ہے وہ اگلے دو تین یوم میں دور ہو سکتی ہے جو لوگ عرصہ دراز سے بندش وغیرہ میں مبتلا تھے وہ اب آزاد ہوں گے اور جن کو روزگار کا مسئلہ تھا وہ بھی حل ہوگا۔ اس وقت آپ کو صرف مستقبل پر فوکس رکھنا ہے۔ آپ کے لئے آنے والے دن بڑے اہم اور سنہری ہیں جو لوگ نوکری کی تلاش میں تھے انشاءاللہ ملے گی اور سفر کا خانہ بھی اب کھل رہا ہے.