لاہور: موٹرسائیکل سوار نے مبینہ طورپر لفٹ دینے کے بہانے 12 سالہ لڑکا اغوا کر لیا
اغوا کی واردات
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کے علاقے شاہدرہ میں موٹرسائیکل سوار نے مبینہ طورپر لفٹ دینے کے بہانے 12 سالہ لڑکا اغوا کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت ایم ایم اے فائٹ ملتوی
واقعہ کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کےمطابق پولیس کا کہنا ہے کہ شاہدرہ میں 12 سالہ محمد گھر سے سودا لینے کے لیے نکلا تو نامعلوم موٹرسائیکل سوار اسے لفٹ دینے کے بہانےاپنے ساتھ بٹھا کر لےگیا۔
یہ بھی پڑھیں: نئی دہلی میں لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب دھماکہ
سی سی ٹی وی فوٹیج
ملزم کی لڑکے کو موٹرسائیکل پر ساتھ لے جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔
پولیس کی کاروائی
پولیس نے مقدمہ درج کرکے فوٹیج کی مدد سے لڑکے کی تلاش شروع کردی ہے۔








