ڈی ایچ کیو ہسپتال پاکپتن میں 20 بچوں کی اموات پر کمشنر کا نوٹس

پاکپتن میں بچوں کی اموات
پاکپتن(ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈسٹرکٹ ہسپتال (ڈی۔ایچ۔کیو) پاکپتن میں 20 بچوں کی اموات پر کمشنر ساہیوال نے نوٹس لے لیا۔
اموات کی تاریخ
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق بچوں کی اموات 16 سے 22 جون کے درمیان ہوئی ہیں۔
انکوائری کمیٹی کی تشکیل
کمشنر ساہیوال نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے 3 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی 2 جولائی کو رپورٹ کمشنر کو پیش کرے گی۔
ورثا کے الزامات
ورثا نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی غفلت اور آکسیجن سلنڈر کی کمی کا الزام عائد کیا ہے。