معیشت میں بہتری پر مریم اورنگزیب کا وزیراعظم کو خراج تحسین

مریم اورنگزیب کی وزیراعظم شہباز شریف کو خراج تحسین
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے قومی معیشت کی بہتری پر وزیراعظم شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی بزدلانہ حملے میں شہید اور زخمی ہونیوالے معصوم بچوں اور بے گناہ شہریوں کیلئے امدادی پیکج جاری
وزیراعظم کی معاشی کامیابیاں
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دنیا میں سب سے زیادہ بہتر ہونے والی معیشت بننے کی خبر قوم کو مبارک ہو۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا اور دنیا میں سب سے تیزی سے بہتر ہونے والی معیشت بھی بنایا، الحمدللہ۔
یہ بھی پڑھیں: چمن میں فائرنگ، جے یو آئی رہنما حافظ گل زخمی
اقتصادی چیلنجز پر قابو پانا
انہوں نے کہا کہ الحمدللہ، ڈیفالٹ کے کنارے ملنے والے ملک کو ڈیفالٹ کے خطرات سے بھی دور لے گئے ہیں۔ پاکستان کا ڈیفالٹ رسک کی فہرست میں 59 سے کم ہو کر 47 پر آنا وزیراعظم شہباز شریف کے کامیاب معاشی اقدامات کی گواہی ہے۔
مہنگائی میں کمی اور ترسیلات زر
سینئر صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی 38 فیصد سے سنگل ڈیجٹ میں، پالیسی ریٹ 22 سے 11 فیصد پر پہلے ہی آ چکا ہے۔ ریکارڈ ترسیلات زر اور سٹاک ایکسچینج کا تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہونا معاشی کامیابیوں کی دلیل ہے۔