ایران کی اقوام متحدہ سے امریکہ اور اسرائیل کو ’جارح‘ قرار دینے کی درخواست
ایران کی اقوام متحدہ سے درخواست
نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران نے اقوام متحدہ سے امریکہ اور اسرائیل کو 'جارح' قرار دینے کی درخواست کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پہلے پی ٹی آئی 5 اگست کو احتجاج کی تیاری کرلے، پھر ہم بھی کریں گے، محسن نقوی
خط کا متن
ڈان نیوز نے قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو ایک خط لکھا ہے جس میں اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ حالیہ تنازعے میں امریکہ اور اسرائیل کو باضابطہ طور پر 'جارحیت کے مرتکب' کے طور پر تسلیم کرے۔
یہ بھی پڑھیں: فنڈز کی کمی نہیں، ایک ماہ کے اندر سیلاب متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کر دیا جائے گا: مجتبیٰ شجاع الرحمن
ذمہ داری اور معاوضہ
اس خط میں اقوام متحدہ سے یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ دونوں ممالک کی 'بعد کی ذمہ داری' کو بھی تسلیم کرے، جس میں معاوضے اور ہرجانے کی ادائیگی شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کا کوئی حصہ دہشت گردوں سے محفوظ نہیں، ان بدترین حالات میں اداروں کا اپنی کارکردگی پر فخر سوالیہ نشان ہے، مولانا فضل الرحمان
ایران اور اسرائیل کے مابین جنگ
واضح رہے کہ ایران اور اسرائیل کے مابین جنگ 13 جون کو شروع ہوئی تھی جب اسرائیل نے ایران کے جوہری اور فوجی ٹھکانوں پر بڑے حملے کیے، جس کے نتیجے میں ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری اور پاسداران انقلاب کے چیف کمانڈر میجر جنرل حسین سلامی سمیت 4 اعلیٰ فوجی افسران اور 6 جوہری سائنسدان شہید ہوگئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پریانکا گاندھی نے مودی کی تقریر کو سکول میں ریاضی کا پیریڈ قرار دیدیا
جوابی کارروائیاں
بعدازاں اگلے ہی روز سے ایران نے جوابی کارروائی کے تحت آپریشن 'وعده صادق سوم' کا آغاز کرتے ہوئے اسرائیل کے مختلف مقامات پر میزائل حملے شروع کر دیے تھے۔
امریکہ کی مداخلت
دونوں ممالک ایک دوسرے پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملے کرتے رہے، 21 جون کو امریکہ کو براہ راست اس لڑائی میں شامل ہو گیا، اور اس نے ایران کی تین جوہری تنصیبات پر حملے کیے۔








