سابق امریکی سفارتکار رچرڈ باؤچر انتقال کر گئے

رچرڈ باؤچر کا انتقال

نیویارک (طاہر محمود چوہدری سے) ایک دہائی سے زائد عرصہ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان اور معاون سیکریٹری خارجہ برائے عوامی امور کے طور پر خدمات سرانجام دینے والے رچرڈ باؤچر 73 سال کی عمر میں امریکی ریاست ورجینیا میں انتقال کر گئے۔

کینسر کے خلاف جنگ

امریکی خبر رساں ادارے ’’اے پی‘‘ کے مطابق رچرڈ باؤچر کے خاندانی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ جمعرات کو شمالی ورجینیا کے ایک ہسپتال میں کینسر کے خلاف جنگ لڑتے ہوئے دنیا سے رخصت ہو گئے۔

محکمہ خارجہ میں خدمات

رچرڈ باؤچر 1990 اور 2000 کی دہائی کے اوائل میں محکمہ خارجہ میں امریکی خارجہ پالیسی کا چہرہ رہے۔ یہ دور جارج ایچ ڈبلیو بش سے شروع ہونے والی انتظامیہ سے لے کر بل کلنٹن اور جارج ڈبلیو بش کے عہدِ صدارت تک جاری رہا۔

مشہور وزرائے خارجہ کے ترجمان

باؤچر نے وزرائے خارجہ جیمز بیکر، میڈلین البرائٹ، کولن پاول اور کونڈولیزا رائس کے ترجمان کے طور پر خدمات انجام دیں۔ وہ جنوبی اور وسطی ایشیا میں معاون سیکریٹری خارجہ بھی رہے۔

اعزازات اور شناخت

حکومت پاکستان نے 2009 میں رچرڈ باؤچر کو پاک، امریکہ تعلقات بہتر بنانے کے اعتراف میں انہیں ہلال قائد اعظم سے بھی نوازا تھا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...