ریلوے افسران کے غیر ملکی دورے ختم، اب سیلون کسی کو مفت نہیں ملے گا: حنیف عباسی

لاہور ریلوے اسٹیشن کی تبدیلی
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ لاہور ریلوے اسٹیشن پر جو تبدیلی آئی ہے ایسی تبدیلی ملک بھر کے ریلوے اسٹیشنز پر نظر آئے گی۔ 350 ارب روپے سے زائد کی لاگت سے یہ کام جا رہا ہے، اور 40 اسٹیشنز پر فری وائی فائی کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ صفائی ستھرائی کے معاملے میں ایل ڈبلیو ایم سی کے ساتھ ہمارا معاہدہ ہوا ہے۔ ملتان اور خانیوال اسٹیشنز پر بھی صفائی نظام کو آؤٹ سورس کرنے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے نے ٹورنٹو جانے کے ٹکٹوں پر 15 فیصد رعایت کا اعلان کیا
وزیراعظم سیلون کا نیا قانون
اب ہم کراچی جا رہے ہیں، وہاں بھی ریلوے کو بدلنے کا ارادہ ہے۔ وزیراعظم سیلون اب عوام کی ملکیت ہے اور یہ مفت استعمال نہیں ہوگا۔ سیلون کو پہلے کی طرح کوئی بھی استعمال نہیں کر سکے گا، اور کسی افسر کو اجازت نہیں کہ وہ سیلون کو مفت استعمال کرے۔ انہیں اپنی جیب سے کرایہ ادا کرنا ہوگا۔ افسران کے بیرون ملک دورے ختم کر دئیے گئے ہیں اور جو باہر ہیں انہیں واپس آنا ہوگا۔ جو کام کرے گا، وہ یہاں چلے گا۔
یہ بھی پڑھیں: وہ صارفین جن پر انسٹاگرام نے بڑی پابندی عائد کر دی
کراچی سے روہڑی ریلوے ٹریک
’’این این آئی‘‘ کے مطابق ریلوے اسٹیشن پر برقی سیڑھیوں کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ کراچی سے روہڑی ریلوے کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ ہم نے ایم ایل ون میں پہلے کراچی سے روہڑی ٹریک کو بنانا ہے۔ اگر تمام صوبے اپنے اپنے حصہ کا کام کرتے تو ایم ایل ون ہم خود بنا سکتے تھے۔ ٹرینوں کی تاخیر کی وجہ مین لائن کراچی سے روہڑی ہے، جب وہ لائن بنے گی تو یہ معاملات بہتر ہوں گے۔ انشا اللہ ہم آئندہ 2 سے 3 برسوں میں کراچی روہڑی ٹریک کی تعمیر نو مکمل کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز نے جنگ کے دنوں میں سب سے متحرک وزیراعلیٰ کا رول ادا کیا : عظمیٰ بخاری
جدید ٹرینوں کا آغاز
19 تاریخ سے وزیراعظم کے حکم پر ہم جدید ٹرین چلانے جا رہے ہیں، جس میں 40 نئی کوچز شامل ہیں۔ وزیر اعظم سے اس کا افتتاح کرائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کی جیلوں میں والی بال ٹورنامنٹ، راولپنڈی ریجن نے فائنل میں لاہور ریجن کو ہرا دیا
مال گاڑی کی بہتری
حنیف عباسی نے کہا کہ ہم تمام واشنگ لائنز کو آؤٹ سورس کرنے جا رہے ہیں، اس کے لئے 30 ستمبر تک ہمارا ہدف ہے۔ ہمارے پاس مال گاڑی کی ڈیمانڈ بہت زیادہ ہے اور ہم اسے مزید بہتر کرنے جا رہے ہیں۔ کوشش ہے کہ مال برداری سے آمدن بڑھا کر مسافر ٹرینوں پر ریلیف فراہم کریں۔ ہم راولپنڈی میں بہت بڑی جگہ پر ویٹنگ ایریا بنا رہے ہیں، لاہور کے لئے بھی ایسا منصوبہ ہے، اور ہم پنجاب حکومت کے ساتھ ایم او یو سائن کرنے جا رہے ہیں۔
ریلوے کی حالت بہتر کرنے کے اقدامات
انہوں نے کہا کہ ریلوے پر ڈالرز کی بارش نہیں ہو رہی کہ افسران 14, 14 دنوں کی چھٹیاں کر کے جا رہے ہیں۔ سی ای او اور چیئرمین کسی بھی سفر کے لئے اپنی جیب سے سیلون کا کرایہ ادا کریں گے۔ ریلوے کے چاروں صوبوں میں فوڈ اتھارٹیز کو انسپیکشن کے اختیارات دینے جا رہے ہیں۔ پاکستان ریلویز کی حالت مزید بہتر کرنے جا رہے ہیں۔ فرنٹ ڈیسک اور ماڈل ٹک شاپ کا آئیڈیا بھی دیا گیا ہے۔