پاکستانی کیریئر مینٹور معصومہ اعجاز کو یونائیٹڈ نیشنز بنکاک میں گلوبل پیس ایوارڈ سے نوازا گیا
معصومہ اعجاز کو عالمی ایوارڈ سے نوازا گیا
دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستانی نژاد متحدہ عرب امارات میں مقیم معروف کیریئر مینٹور اور انسان دوست شخصیت معصومہ اعجاز کو اقوام متحدہ بنکاک میں منعقدہ انٹرنیشنل ڈپلومیٹ کانفرنس کے دوران گلوبل Voice for Rights International پیس ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز بین الاقوامی تنظیم کی جانب سے ان کی نمایاں انسانی خدمات اور کمیونٹی کی فلاح کے اعتراف میں دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ملتان میں 2026 کے پہلے مہمان کی آمد
کمیونٹی کی بھلائی کے لئے خدمات
معصومہ اعجاز گذشتہ کئی سالوں سے یو اے ای میں روزگار کے متلاشی افراد کی مفت رہنمائی، حوصلہ افزائی اور کیریئر کونسلنگ فراہم کر رہی ہیں۔ انہوں نے خاص طور پر تارکین وطن کو روزگار کے میدان میں آگے بڑھنے میں مدد دی ہے، بغیر کسی معاوضے کے، جس کی وجہ سے ہزاروں افراد کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی آئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رحیم یار خان: بس اور ٹرالر میں تصادم، 8 افراد جاں بحق
ایوارڈ کی اہمیت
معصومہ اعجاز نے کہا کہ انہیں بے حد خوشی اور فخر ہے کہ ان کی کمیونٹی کے لیے کی گئی انتھک محنت اور انسانیت کی خدمت کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایوارڈ ان تمام افراد کے نام ہے جن کی انہوں نے رہنمائی کی اور ان ملکوں کے لیے بھی جنہوں نے انہیں یہ خدمت انجام دینے کا موقع دیا خاص طور پر متحدہ عرب امارات سے ہم آہنگ ہیں، جو روزگار (SDG) ان کی خدمات اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف با اختیار بنانا اور شمولیتی ترقی کے لیے اہم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دیکھتے ہیں نئی قیادت کیا کرتی ہے، اللہ کرے ہمارے مزاج بدلیں: اعظم سواتی
علاقائی اور عالمی پہچان
معصومہ نہ صرف آن لائن پلیٹ فارمز بلکہ عوامی تقریبات اور ذاتی مشاورت کے ذریعے بھی اپنے کمیونٹی کے لیے مثبت تبدیلی کا ذریعہ بنی ہوئی ہیں۔ وائس فار رائٹس انٹرنیشنل آرگنائزیشن نے انہیں قیام امن، سماجی خدمات اور کیریئر مینٹورشپ کے میدان میں ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں اس اعزاز سے نوازا۔ یہ تنظیم عالمی سطح پر تبدیلی کے علمبرداروں کو تسلیم کرتی ہے اور معصومہ اعجاز کو ایک مثالی شخصیت قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بیوی سے طلاق، فٹبال سٹار کو اپنے 2 گھروں، پٹرول سٹیشن اور 2 گاڑیوں سے ہاتھ دھونا پڑ گئے
معصومہ اعجاز کا خیال
اگرچہ وہ پہلے بھی متعدد قومی و بین الاقوامی ایوارڈز کی حامل ہیں، تاہم معصومہ کے مطابق یہ گلوبل پیس ایوارڈ ان کی زندگی کا سب سے بڑا سنگ میل ہے۔
خوشی کا اظہار
پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں مختلف حلقوں نے ان کی اس کامیابی پر خوشی اور فخر کا اظہار کیا ہے، اور اسے خدمت، قربانی اور انسانی ہمدردی کی ایک روشن مثال قرار دیا ہے۔








