شوکت محمود بٹ اور محمد فہد شوکت کی جانب سے حاجی نور محمد حال مقیم UK کے اعزاز میں عشائیہ
عشائیے کی تفصیلات
دبئی (طاہر منیر طاہر) چیئرمین شوکت گروپ آف کمپنیز اور سینئر نائب صدر ٹریڈ ونگ مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات شوکت محمود بٹ اور محمد فہد شوکت کی جانب سے حاجی نور محمد حال مقیم UK کے اعزاز میں شارجہ میں ایک شاندار عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے الیکٹرک وہیکلز پالیسی بنالی، زبردست پیشکش کر دی
خوش آمدید اور تلاوت
میزبان شوکت محمود بٹ، فہد شوکت بٹ اور مسلم لیگ ن کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری حاجی محمد نواز نے مہمان خصوصی حاجی نور محمد کا پھولوں سے استقبال کیا۔ تقریب کا آغاز حاجی محمد نواز نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سٹیج اداکارہ اقراء خان پر تشدد، نشانہ بنانے والا شخص کون تھا؟ کس بات پر لڑائی ہوئی؟
مہمان خصوصی کی گفتگو
مہمان خصوصی حاجی نور محمد نے شوکت محمود بٹ کی کاوشوں کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا۔ حاجی محمد نواز نے تمام دوستوں کا تعارف کروایا۔
یہ بھی پڑھیں: روسی تیل کی خریداری میں مغربی پابندیوں کی پاسداری کی جائے گی، ریلائنس انڈسٹریز کا اعلان
شرکاء کی فہرست
عشائیہ میں علی امجد، چوہدری محسن، راشد علی بریار، علی شہراز، عدنان، ملک ذوالفقار حیدر، ملک نبیل احمد، چوہدری علی ظفر، ندیم احمد ملکی، ملک امجد، چوہدری عمران مہدی اور دیگر نے شرکت کی۔
تشکر اور اختتام
آخر میں میزبان شوکت محمود بٹ اور فہد شوکت بٹ نے تمام مہمانوں کا دلی شکریہ ادا کیا۔ تمام دوستوں کی بہترین کھانے سے تواضع کی گئی۔








