نریندر مودی کی سیاسی زندگی کے دن پورے ہو چکے ہیں، بھارت ایس سی او میں اپنا جھوٹا موقف نہیں منوا سکا:دفاع خواجہ آصف
وزیردفاع کا بیان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت اپنا غلط اور جھوٹ پر مبنی مؤقف ایک انتہائی اہم بین الاقوامی فورم ایس سی او میں نہیں منواسکا۔
یہ بھی پڑھیں: سی پیک منصوبوں میں ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ معاون ہو گا: وزیرِ اعلیٰ
سندھ طاس معاہدہ
نجی ٹی وی جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ کوئی فریق سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کرسکتا، اب بھارت ہٹ دھرمی پر اترا ہوا ہے کیونکہ جنگ میں پاکستان سے شکست کے بعد مودی جھوٹے بیانیے سے عزت بچانا چاہ رہا ہے مگر حقیقت یہ ہے کہ مودی کی سیاسی زندگی کے دن پورے ہوچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بیرونی پشت پناہی میں سرگرم دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ قومی اتفاقِ رائے سے جاری رہے گا: صدر زرداری
شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس
وزیردفاع نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں ماحول میں کوئی کشیدگی نہیں تھی، فورم کے رولز کے مطابق تمام چیزیں طے ہوئیں، اس میں یہ شامل نہیں تھا کہ اپنی تقریر کے بعد کسی اور کی تقریر پر تنقید یا نکتہ چینی کا موقع دیا جائے، انہیں (بھارتی وزیر دفاع) کو یہ موقع نہیں ملا۔
پاکستان کا مؤقف عالمی سطح پر
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ایس سی او میں موجود جتنے بھی ملک تھے انہوں نے پاکستان کے مؤقف سے اتفاق کیا، وہاں بھارت اپنا غلط اور جھوٹ پر مبنی مؤقف ایک انتہائی اہم بین الاقوامی فورم پر نہیں منواسکا۔








