نصیر الدین شاہ دلجیت دوسانجھ کی حمایت میں بول پڑے ، انتہا پسندوں کو کھری کھری سنا دیں

نصیرالدین شاہ کی دلجیت دوسانجھ کے حق میں آواز
ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف سینئر اداکار نصیرالدین شاہ نے پنجابی فلم ’’سردار جی 3‘‘ کی ریلیز پر ہونے والے تنازع پر اداکار و گلوکار دلجیت دوسانجھ کی حمایت میں بول پڑے اور انتہا پسندوں کو کھری کھری سنا دیں۔
یہ بھی پڑھیں: شیریں مزاری کی بیٹی کی پاک انگلینڈ ٹیموں کے لیے لگا یا گیا روٹ توڑنے کی کوشش، پولیس اہلکاروں سے مزاحمت
سوشل میڈیا پر بیان
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق نصیرالدین شاہ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ’’میں دلجیت کے ساتھ کھڑا ہوں، بی جے پی کئی عرصے سے اس کا انتظار کر رہی تھی کہ کب دلجیت پر حملہ کیا جائے اور ایسا لگتا ہے کہ آخرکار انہیں موقع مل گیا، دلجیت نے اس کاسٹ پر اس لیے حامی بھری کیونکہ ان کا ذہن زہریلا نہیں ہے‘‘۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیکس نیٹ بڑھنے اور جاری اصلاحات سے عام آدمی پر ٹیکسز کا بوجھ کم ہوگا: وزیراعظم
دوبارہ پلٹتے ہوئے سوالات
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں نصیرالدین شاہ نے طنزیہ انداز میں مزید لکھا کہ ’’یہ غنڈے صرف یہ چاہتے ہیں کہ بھارت اور پاکستان کے عوام کے درمیان ذاتی رابطے ختم ہو جائیں، کوئی مجھے پاکستان میں مقیم قریبی رشتہ داروں اور دوستوں سے اظہار محبت یا ان سے ملنے سے نہیں روک سکتا‘‘۔
فلم کی تفصیلات
واضح رہے کہ بھارتی اداکار دلجیت دوسانجھ نے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ مل کر فلم ’’سردار جی 3‘‘ بنائی ہے جس کی ریلیز کو بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ فلم بھارت کے علاوہ دنیا بھر میں 27 جون کو ریلیز کی گئی ہے۔