سونے کی قیمت میں اضافہ

کراچی میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ
ملک میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاکر ثنا یوسف کا قاتل گرفتار، وزیر داخلہ محسن نقوی کا بیان بھی سامنے آ گیا
سونے کی نئی قیمتیں
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 800 روپے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 3 لاکھ 50 ہزار 200 روپے ہوگیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 686 روپے اضافے سے 3 لاکھ 240 روپے ہے۔
عالمی بازار میں سونے کی قیمت
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 8 ڈالر اضافے سے 3 ہزار 282 ڈالر فی اونس ہے۔