سوات: متاثرہ فیملی نے دریا کے کنارے جس ہوٹل پر ناشتہ کیا اسے گرا دیا گیا

سوات: دریا کے کنارے ناشتہ کرنے والی فیملی پر افسوسناک حادثہ
سوات(ڈیلی پاکستان آن لائن) دریائے سوات کے پانی میں ریلے میں بہہ جانے والی متاثرہ فیملی نے دریا کے کنارے جس ہوٹل پر ناشتہ کیا تھا، انتظامیہ نے اسے گرا دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ابوبکر طلحہ اور بسمیل ضیا نے ایچیسن کالج جونیئر ٹینس چیمپئن شپ میں ٹائٹل جیت لیے
تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن
سوات میں تجاوزات کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ بائی پاس اور فضا گھٹ پر 26 ہوٹل اور ریسٹورنٹس کے خلاف کارروائی کی جا چکی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق سنگوٹہ تک 49 ہوٹلز اور ریستوران کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی یقین دہانی
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن بلا تفریق جاری رہے گا، کسی دباؤ کے بغیر آپریشن کا دائرہ کار مزید بڑھایا جائے گا۔