بانی چیئرمین کی رہائی کے لیے ہم پر کارکنوں کا بہت پریشر ہے، بیرسٹر گوہر
پی ٹی آئی کی موجودہ صورتحال
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین کی رہائی کے لیے ہم پر کارکنوں کا بہت پریشر ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مخصوص نشستوں کے سپریم کورٹ کے فیصلے سے بڑی مایوسی ہوئی، ہماری جیتی ہوئی نشستیں بانٹی گئیں، یہ غلط ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: ٹی سی ایل نے C7K QD ایل ای ڈی متعارف کروائی
مخالف تحریک عدم اعتماد
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے ایم پی اے کسی پارٹی میں نہیں جائیں گے، علی امین کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی، ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، جسے شوق ہے وہ تحریک عدم اعتماد لے آئے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب اور سندھ کے کچے میں آپریشن، 6 مغوی بازیاب
پارٹی کے اندر اختلافات
چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ پارٹی میں اختلافات ہوجاتے ہیں لیکن یہ اختلافات باہر نہیں آنا چاہئیں، جتنے علی امین ہمارے لئے معتبر ہیں اتنے ہی جنید اکبر بھی ہیں۔
خان صاحب سے ملاقات کی مشکلات
اُن کا کہنا تھا کہ خان صاحب سے ملاقات کی اجازت نہیں مل رہی تھی، بجٹ مشروط پاس کیا، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے کارکنوں کا بہت پریشر ہے، ہم اس بارے میں ہر فورم پر آواز اٹھا رہے ہیں۔








