بدتمیزی اور بہتان تراشی کا جواب ہم کارکردگی سے دیں گے: عظمیٰ بخاری

صوبائی وزیر اطلاعات کا فیصل آباد ڈویژن کا دورہ
فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے فیصل آباد ڈویژن کا دورہ کیا اور محرم الحرام کے سلسلے میں کیے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کی فضا قائم رکھنے کے لیے حکومت پنجاب نے ہر ممکن اقدامات کیے ہیں۔ عاشورہ کے دوران ممکنہ بارشوں کے پیش نظر تمام اضلاع کی انتظامیہ، لوکل گورنمنٹس اور واسا کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اگر بھارت جنگ چھیڑتا ہے تو نورا فتحی اور کٹرینا کیف کو وہاں سے لائیں گے، پاکستانی تیار ہیں
محرم الحرام کی اہمیت
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی اور عالمی صورتحال کے تناظر میں محرم الحرام کا موجودہ سال غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے۔ بعض شرپسند عناصر افواہیں اور من گھڑت خبریں پھیلا کر حالات خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن حکومت کسی کو امن و امان میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دے گی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی عدالت نے فلسطینی بچے کے قاتل کو 53 سال قید کی سزا سنادی
صحت کی سہولیات اور میگا پروجیکٹس
وزیر اطلاعات نے کہا کہ صوبہ بھر کے سرکاری اسپتالوں میں ادویات سمیت تمام سہولیات مفت فراہم کی جا رہی ہیں۔ پاکپتن میں بچوں کی اموات پر کارروائی کرتے ہوئے 12 نجی اسپتال سیل کیے گئے ہیں، جن میں سے بعض میں زچگی گھروں میں ہوئی اور مریض تشویشناک حالت میں لائے گئے۔ سرگودھا میں کارڈیالوجی کے بعد دسمبر تک کینسر کا سب سے بڑا اسپتال بھی فعال ہوجائے گا۔ فیصل آباد میں میٹرو سمیت متعدد میگا پروجیکٹس رواں سال شروع ہو رہے ہیں۔ پنجاب کے 140 شہروں میں سیوریج کا نیا نظام ورلڈ بینک کی معاونت سے قائم کیا جائے گا اور فیصل آباد کے صحافیوں کے لیے کالونی سے متعلق جلد خوشخبری سننے کو ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور چین نے سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے کی حمایت کردی
حکومتی آڈٹ رپورٹ اور کرپشن کے الزامات
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز حکومت کے حوالے سے کوئی آڈٹ رپورٹ اب تک جاری نہیں ہوئی، اور ایک ناکام ٹولہ صرف طوفانِ بدتمیزی برپا کیے ہوئے ہے۔ جو لوگ خود کرپشن میں سر سے پاؤں تک لتھڑے ہوئے ہیں، وہ ہم سے سوال کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسد حکومت کا خاتمہ، اسرائیل کا تاریخ کا سب سے بڑا فضائی آپریشن، شام کے مزید علاقوں پر قبضہ، آرمی، فضائیہ اور بحریہ کو تباہ کرکے رکھ دیا
پی ٹی آئی دور کی کرپشن
اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دور میں خیبرپختونخوا میں 270 ارب روپے کی مبینہ کرپشن اور جعلی رسیدوں کا انکشاف ہو چکا ہے، جبکہ ان کا "مہا تما" آج توشہ خانہ کیس میں اپنی بیگم سمیت جیل میں ہے۔ صحت کارڈ پروگرام نواز شریف کا ویژن تھا، جسے پی ٹی آئی نے چوری کر کے اپنے نام سے پیش کیا۔ مریم نواز نے اقتدار میں آ کر 5 سال کی 22 ارب روپے کی بقایا جات کی ادائیگی کی۔
عملی جواب اور سیاسی موقف
صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بدتمیزی اور بہتان تراشی کا جواب ہم کارکردگی سے دیں گے۔ جو لاشوں پر سیاست کرتے ہیں، ان کے لیے مخصوص نشستوں کی کوئی اہمیت نہیں۔ ہم غلطی کریں گے تو تسلیم کریں گے، وہ تو اکڑتے ہیں۔