ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
پلاننگ کے ساتھ چلیں اب غلطی کی گنجائش نہیں ہے بار بار وارننگ دی جا رہی ہے اگر جلد بازی کی تو آپ کے لئے پریشانیاں بڑھیں گی۔ مخالفت والا خانہ بھی کھلا ہوا ہے خیال کریں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی سپریم کورٹ کا وینزویلا کے تارکین کی ملک بدری عارضی روکنے کا حکم
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جن امور میں کافی دنوں سے دشواریاں پیش آ رہی تھیں۔ اب وہ ان شاءاللہ ختم ہوتی دکھائی دے رہی ہیں۔ آج کا دن مالی حوالے سے خاص طور پر بہتری دے سکتا ہے۔ رقم مل جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: 2024 کی پہلی ششماہی میں برطانیہ میں ہر گھنٹے میں کتنے نئے کاروبار بنائے گئے۔۔؟اعدادوشمار سامنے آ گئے
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
اولاد کے معاملے کے حوالے سے ٹینشن والا خانہ کھلا ہوا ہے۔ اس کو پیار محبت سے حل کرنے کی کوشش کریں ورنہ اولاد باغی ہو جائے گی۔ آج بے حد طریقے سے چلنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ایک لاکھ سے زائد افراد ڈی چوک پر احتجاج میں ساتھ دیں تو خان رہا ہوجائے گا، شیر افضل مروت
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
جو لوگ کسی بھی ایسے شخص کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہ رہے ہیں جس نے ماضی میں دھوکا دیا تھا تو وہ فوری طور پر پیچھے ہٹ جائیں۔ ورنہ بڑے نقصان کا خطرہ دوچار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گھر بیٹھے شہری کو 50 ہزار روپے مالیت کے 5 ٹریفک چالان پہنچ گئے، زندگی ہی الٹ گئی
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
دوست اور دشمن میں تمیز کریں۔ ان دنوں ایک دو معاملے میں آگ سے کھیل رہے ہیں۔ اگر آپ نے عقل سے کام نہ لیا تو عزت والا خانہ آپ کے لئے مشکل پیدا کر سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران نے امریکی منصوبے کی نقل میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی لیکن ہاتھ کچھ نہ آیا، اقتصادی اور سیاسی نقصان
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آج اچھا دن رہے گا۔ پرانی کی گئی کوشش کامیاب سے ہمکنار کرائے گی اور جس بھی کام میں مشکل آ رہی تھی وہ بھی انشاءاللہ ختم ہو جائے گی۔ روزگار میں بھی بہتری کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات سے کراچی پہنچنے والے 4 افراد گرفتار لیکن کیوں؟ وجہ سامنے آگئی
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ ہر دوسرے دن نظر بد کا شکار ہو جاتے ہیں۔ آپ اپنے معاملے کو چیک کریں، استخارے کی مدد سے کہ کس جگہ پر غلطیاں ہو رہی ہیں اور صورة فلک اور الناس صبح شام پڑھ لیا کریں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے وزراء کندائی بند کے دورہ کیلئے روانہ
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ کو سیدھے راستے پر چلنا ہے اور آج کل کچھ معاملات ٹھیک بھی نہیں لگتے۔ اس کو ٹھیک کریں اور خاص طور پر اس دل کو اپنے قابو میں ضرور رکھیں، یہ اوپن ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رحیم یار خان میں گنے کے نرخوں میں اضافہ نہ ہونے پر کاشتکاروں نے فصل کو آگ لگا دی
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آج کوئی بند راستہ کھلنے کی امید ہے جس کام کو ناممکن سمجھ رہے ہیں وہ بھی ہو جائے گا اور ایک بات یاد رکھیں کہ جن کو اپنا دوست سمجھ رہے ہیں، ان کو زرا خود سے دور رکھیں ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہتک عزت دعویٰ ؛وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ بطور گواہ سیشن کورٹ میں پیش
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آج کل آپ خود کو تھوڑا سا مضبوط کرکے باہر نکلا کریں اور سورة حشر کی آخری تین آیات صبح و شام پڑھ کر خود پر پھونک لیں۔ چند روز حسد کرنے والوں سے دور ہی رہنا بہتر رہے گا، توجہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا 2 روزہ دورۂ سعودی عرب، ولی عہد کے ظہرانے میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
جو بھی لوگ کسی کاروبار کو مزید سرمایہ لگا کر مضبوط کرنا چاہ رہے ہیں۔ اللہ کا نام لے کر قدم اٹھائیں، ان شاءاللہ فائدہ ہوگا۔ آج ایک پرانے معاملے میں سے نکلنے کی اطلاع مل سکتی ہے جو حق میں ہے۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
حقوق العباد کے حوالے سے معافی مانگیں۔ آپ کے بند راستے کھل جائیں گے۔ زحل اور عقرب جب زائچے میں ہوں تو رکاوٹیں دیتے ہیں اور مشکلات کا سبب بنتے ہیں۔ توجہ کرکے اپنے لئے دعا ضرور کریں۔








