نئے مالی سال کا شان دار آغاز؛ سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، نیا سنگ میل عبور
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی
کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج زبردست تیزی کے نتیجے میں ایک نیا سنگ میل عبور ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ محبوبہ مفتی کی حملے بند کرنے کی اپیل، مودی حکومت سے سوال بھی پوچھ لیا
نئے مالی سال کا آغاز
ایکسپریس نیوز کے مطابق نئے مالی سال 2025-26 کے پہلے ہی دن (یکم جولائی کو) بازارِ حصص میں کاروبار کا آغاز شان دار تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب آیا اور انڈیکس نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: شام میں پھنسے 350 سے زائد پاکستانی سرحد پار کرکے لبنان پہنچ گئے
انڈیکس میں اضافہ
منگل کے روز پی ایس ایکس میں کاروبار کے آغاز پر 757 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ ہوئی، جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 26 ہزار 384 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل نے قطر پر حملے کی تصدیق کردی
سرمایہ کاروں کا اعتماد
بعد ازاں سرمایہ کاروں کے اعتماد کی وجہ سے حصص کی خرید و فروخت میں تیزی کا رجحان جاری رہا اور مجموعی طور پر انڈیکس میں 1248 پوائنٹس کا اضافہ ہونے سے انڈیکس ایک لاکھ 26 ہزار 876 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: شمالی کوریا کے رہنما اپنی بکتر بند ٹرین میں چین کے دورے پر روانہ ہو گئے
معاشی عوامل
واضح رہے کہ چین کی جانب سے پاکستان کے لیے 3 ارب 40 کروڑ کا قرض رول اوور کیے جانے سے گزشتہ مالی سال اختتام تک آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 14 ارب ڈالر تک پہنچنے اور امریکا کے ساتھ متوقع تجارتی معاہدوں کے باعث پاکستان سٹاک ایکس چینج میں پیر کو بھی تیزی کا رحجان برقرار رہا تھا۔
تاریخی سنگ میل
کاروباری ہفتے کے پہلے دن (گزشتہ روز) تیزی کے رجحان کے سبب ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈیکس کی ایک لاکھ 25 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور کر گیا تھا۔








