پاکپتن میں 20 نومولودوں کی اموات کے بعد نصف درجن میٹرنٹی ہومز سیل

پاکپتن میں نومولود بچوں کی اموات کا واقعہ

پاکپتن (ڈیلی پاکستان آن لائن) میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں 20 نومولود بچوں کی اموات کے افسوسناک واقعے کے بعد ضلعی انتظامیہ حرکت میں آ گئی۔ کارروائی کرتے ہوئے متعدد غیر قانونی اور غیر رجسٹرڈ میٹرنٹی ہومز کو سیل کر دیا گیا، جب کہ اس معاملے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔

غیر قانونی میٹرنٹی ہومز کی بندش

ڈان اخبار میں شائع خبر کے مطابق، ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر احمد سلمان نے پاکپتن شہر اور گردونواح میں قائم متعدد غیر قانونی میٹرنٹی ہومز کو سیل کر دیا، جو پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے ساتھ رجسٹرڈ نہیں تھے۔

چار نجی ہسپتالوں کے آپریشن تھیٹرز بھی بند کر دیے گئے، یہ کارروائی ان 20 بچوں کی اموات کے بعد کی گئی، جو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال (ڈی ایچ کیو) پاکپتن میں انتہائی تشویشناک حالت میں لائے گئے تھے۔

سیل کیے گئے مراکز

جن نجی میٹرنٹی ہومز کو سیل کیا گیا، ان میں میٹرنٹی ہوم (22/ایس پی، پل باہمنی)، الفرید میڈی کیئر ہسپتال (ڈی ایچ کیو روڈ)، بشیر میٹرنٹی ہوم (میٹی اسٹاپ، ہوٹا روڈ)، دستگیر ہسپتال (چوک آریاں) اور عمران میٹرنٹی ہوم (سکندر چوک) شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چین کا سیٹلائیٹ لیزر انٹرنیٹ، جدید ترین ٹیکنالوجی، انتہائی تیز ترین نیٹ، تفصیلات نے ایلون مسک کو بھی پریشان کردیا

تحقیقات کا آغاز

ڈپٹی کمشنر ماریا طارق نے ڈان کو بتایا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال روڈ پر قائم مختلف ہسپتالوں کے آپریشن تھیٹرز بھی سیل کر دیے گئے ہیں۔

چیف سیکریٹری کا بیان

دوسری جانب، پنجاب کے چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاکپتن میں سہولیات کی کمی اور 20 بچوں کی اموات کے درمیان براہ راست کوئی تعلق نظر نہیں آتا، کیونکہ یہ بچے پہلے ہی انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال لائے گئے تھے۔

انہوں نے پیر کے روز ڈی ایچ کیو ہسپتال پاکپتن کے ہنگامی دورے کے دوران کہا کہ ہم تمام پہلوؤں کا پیشہ ورانہ انداز میں گہرائی سے جائزہ لے رہے ہیں۔

تحقیقی کمیٹی کی تشکیل

ان کا کہنا تھا کہ یہ دورہ 16 سے 22 جون کے درمیان بچوں کے وارڈ میں ہونے والی اموت کے پس منظر میں کیا گیا، جس کی ابتدائی رپورٹ 27 جون کو ڈان میں شائع ہوئی تھی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف سیکریٹری نے بتایا کہ پانچ رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی جا چکی ہے، جو سینئر میڈیکل پروفیشنلز پر مشتمل ہے اور یہ دو سے تین دن میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ایک لیول کراسنگ اور بھی ہوتا ہے جہاں کوئی پھاٹک ہوتا ہے نہ کوئی بندہ نہ بندے کی ذات، کوئی شمع بھی نہیں جلتی نہ ہی کوئی گھنٹی بجتی ہے۔

متاثرہ خاندانوں سے ملاقات

انہوں نے کہا کہ انہوں نے کمشنر اور کمیٹی کو ہدایت دی ہے کہ وہ متاثرہ خاندانوں سے خود جا کر ملاقات کریں، ان کے خدشات سنیں اور ان کے بیانات سرکاری طور پر ریکارڈ کریں۔

وزیراعلیٰ کی نگرانی

زاہد اختر زمان نے مزید بتایا کہ وزیراعلیٰ صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں اور ان کی ہدایت پر ہی وہ خود پاکپتن آئے، انہوں نے اشارہ دیا کہ وزیراعلیٰ خود بھی متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کے لیے پاکپتن جا سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ویمنز ورلڈ کپ، پاکستان کی ٹیم بھارت نہیں جائے گی، محسن نقوی کا دو ٹوک اعلان

ہسپتال کا معائنہ

ہسپتال کے دورے کے دوران چیف سیکریٹری نے بچوں کے وارڈ سمیت مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور طبی سہولیات و عملے کی دستیابی کا جائزہ لیا، انہوں نے کئی والدین سے براہ راست گفتگو کی اور یقین دہانی کروائی کہ ہسپتال کے تمام بنیادی مسائل جلد حل کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

اندرونی کمیٹی کی رپورٹ

اس سے قبل، ڈپٹی کمشنر ماریا طارق نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عدنان کی جانب سے بنائی گئی تین رکنی اندرونی کمیٹی کی رپورٹ کو مسترد کر دیا تھا، جس میں پیڈی ایٹرک اسٹاف کو ذمہ داری سے بری الذمہ قرار دیا گیا۔

غائب ڈیتھ رجسٹر اور کمیشن کی تشکیل

رپورٹ کی تیاری کے دوران بچوں کے وارڈ کا ڈیتھ رجسٹر بھی مبینہ طور پر غائب ہو گیا، جس پر شدید تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ بعد ازاں، کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے ساہیوال میڈیکل کالج کے پرنسپل کو ہدایت دی کہ وہ ایک بیرونی انکوائری کمیٹی تشکیل دیں۔

چیف سیکریٹری کا دورہ بابا فرید

چیف سیکریٹری زاہد اختر زمان نے اپنے دورے کے اختتام پر بابا فرید کے مزار پر بھی حاضری دی اور 783ویں سالانہ عرس کی تیاریوں کا جائزہ لیا، ان کے ہمراہ کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل، آر پی او محبوب رشید اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...