ہماری حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، 5 سال پورے کریں گے: بیرسٹر سیف
وزیرِ اعلیٰ کے پی کا دورہ مردان
مردان (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے مردان کا دورہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی سے کل ملاقات کے لیے تحریک انصاف نے پارٹی رہنماؤں اور وکلاء کی فہرست جاری کردی۔
ڈسٹرکٹ بار کی تقریب
ڈسٹرکٹ بار کی کابینہ سے حلف لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، 5 سال پورے کریں گے۔ بانی پی ٹی آئی سے اسی لیے ملتا ہوں کہ وہ بھی مجھ سے ملنا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: میرے پاس الفاظ نہیں کہ بتا سکوں کہ وزیرِ اعلیٰ بھاٹی گیٹ کے واقعے پر کتنی غمزدہ تھیں: عظمیٰ بخاری
شندور فیسٹول کے دوران ہیلی کاپٹر کا استعمال
ایک سوال کے جواب میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ شندور فیسٹول کے موقع پر حکومت کا ہیلی کاپٹر ایک مرتبہ استعمال ہوا، فیسٹول کے لیے میں اور صوبائی وزیر کھیل ہیلی کاپٹر میں گئے تھے۔
ذمہ داریوں کے حوالے سے بیان
صوبائی مشیر اطلاعات کا یہ بھی کہنا تھا کہ جنید اکبر سے اگر ذمے داری پوری نہیں ہوتی تو کسی اہل کو یہ ذمے داری سونپے۔ جنید اکبر کو مشکل وقت میں صرف رونا دھونا ہی ہے تو قیادت چھوڑ دیں۔








