عمران خان کے نشہ کرنے کا تاثر غلط ثابت ہوا: رانا ثنا اللہ

رانا ثنا اللہ کا عمران خان کے بارے میں بیان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ مجھے بالکل توقع نہیں تھی کہ عمران خان اتنی لمبی جیل کاٹیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: مرکز میں الگ (ن) لیگ ہے پنجاب میں الگ ،اسٹیبلشمنٹ اور حکومت میں “خلاء” ہے ، کچھ نیا ہو گا ۔۔؟ سہیل وڑائچ
عمران خان کی جیل میں رہائش
نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری انفارمیشن تھی کہ عمران خان صاحب کوئی نشہ استعمال کرتے ہیں، اگر ایسی کوئی صورت ہو تو جیل میں رہنا بہت مشکل ہے، یہ تاثر بالکل غلط ثابت ہوا۔
عمران خان کی عادتوں کا جائزہ
اگر وہ کرتے بھی تھے تو انہوں نے چھوڑ دیا ہوگا۔