نئے مالی سال میں 7000 آئٹمز پر ٹیکس اور ڈیوٹی میں نمایاں کمی، نوٹیفکیشن جاری

حکومت کی جانب سے ٹیکس میں کمی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے نئے مالی سال کے آغاز پر 7000 سے زائد درآمدی اشیاء پر ٹیکس اور ریگولیٹری ڈیوٹی میں نمایاں کمی کر دی ہے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن ایف بی آر نے جاری کر دیا ہے۔

صنعتی اور زرعی شعبے کو ریلیف

صنعتی شعبے اور زرعی سیکٹر کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کئی اہم اقدامات کیے گئے ہیں، جن میں درج ذیل قابل ذکر ہیں:

زرعی اور لائیوسٹاک سیکٹر

  • بریڈنگ جانوروں کی درآمد پر ڈیوٹی کم کرکے 5 فیصد کر دی گئی۔
  • بریڈنگ مرغیوں پر بھی درآمدی ڈیوٹی 5 فیصد مقرر کی گئی۔
  • زندہ مچھلی، فرون فش، کواڈ فش، سر، دم اور کھال پر ڈیوٹی کم کرکے 5 فیصد کر دی گئی۔

دودھ اور ڈیری پراڈکٹس

  • درآمدی دودھ، دہی، پاؤڈر ملک پر ڈیوٹی 20 فیصد
  • ملک کریم، مکھن، ملک فیٹس پر بھی ڈیوٹی 20 فیصد
  • پنیر پر ڈیوٹی کم کرکے 40 فیصد
  • درآمدی شہد پر ڈیوٹی 24 فیصد کر دی گئی۔

سبزیاں، پھل اور خشک اشیاء

  • ڈبہ بند ابلی ہوئی و فروزن سبزیاں پر ڈیوٹی 5 فیصد
  • خشک سبزیاں اور کیلا پر ڈیوٹی 5 سے 10 فیصد
  • کھجور، سیب، آڑو پر ڈیوٹی 20 سے 36 فیصد
  • گندم کا آٹا، میدہ، مکئی پر ڈیوٹی 20 فیصد

دیگر اشیائے خوردونوش

  • پان پر ڈیوٹی 400 روپے فی کلو
  • کوکو پاؤڈر، پیسٹ، بٹر پر ڈیوٹی 20 فیصد
  • پاستہ، کارن فلیکس پر بھی 20 فیصد
  • انناس پر ڈیوٹی 40 فیصد
  • بلک میں درآمد ہونے والی کافی پر 15 فیصد

صنعتی و کاسمیٹک مصنوعات

  • موٹر اسپرٹ پر ڈیوٹی 10 فیصد
  • کاربن ڈائی آکسائیڈ، میگنیشیئم، نکل پر 2.5 فیصد
  • وارنش، پینٹ، انیمل، لیکر پر 5 فیصد
  • میک اپ کا سامان پر ڈیوٹی 55 سے کم ہو کر 44 فیصد
  • بیوٹی پارلرز کے خام مال، بالوں کی مصنوعات پر بھی 44 فیصد
  • فیش واش، صابن و دیگر اشیاء پر 50 سے کم ہو کر 40 فیصد

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...