آپ کا آج (جمعرات) کا دن ستاروں کی روشنی میں کیسا رہے گا؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
ایک اہم کام میں بہتری کے اشارے مل رہے ہیں جو لوگ عرصہ دراز سے روزگار کے حصول کیلئے پریشان تھے ان کے مسئلے کے بھی اب حل ہونے کے امکانات روشن نظر آتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہم نے گھاس کھائی ہے ۔۔۔
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
ایک باہر کا شخص ذاتی طور پر بلاوجہ دشمنی پر اتر آیا ہے۔ خیال رکھیں اور ہر اس کام سے دور رہیں جس میں تھوڑا سا بھی خطرہ ہو۔ آج اندرون خانہ بھی سازشیں ہو رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈرائیور کی بیوی کے ساتھ زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جن افراد کو اپنے کام میں مشکلات پیش آ رہی ہیں وہ استخارے کی مدد لیں اور چند دن غیر ضروری کاموں سے ہر ممکن دور بھی رہیں۔ آج آپ بدنظری کا شکار بھی نظر آتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: عمر قید پانے والا شخص دنیا سے 30 سال آگے نکل گیا، جیل میں رہ کر لاکھوں روپے کیسے کمائے؟ ایک ہنر نے قیدی کی زندگی بدل ڈالی
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
جو لوگ عرصہ دراز سے آپ کو آپ کے حق سے محروم کئے ہوئے تھے وہ اب آپ کے حق میں ہوں گے۔ تبدیلی کا عمل شروع ہے اس کے فائدے ملنا شروع ہوں گے آج کا دن اس حوالے سے اہم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں ریسٹورنٹ کے کھانے کے بعد 2 بچیاں جاں بحق، کچن سٹاف گرفتار
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
توبہ توبہ اور صرف توبہ اس کی آپ کو اشد ضرورت ہے تاکہ آپ کے معاملات ٹھیک ہو سکیں آپ ابھی بھی غلط راستے پر ہیں جب تک سیدھے راستے پر نہیں آئیں گے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا ایران میں نطنز کی جوہری تنصیب پر حملہ
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر.
ہوا میں تیر مت چلائیں ہر فیصلہ ہر کام سوچ سمجھ کر کریں اور کوشش کریں کہ آپ کی باتیں اپنوں کو بھی معلوم نہ ہوں اب حسد کرنے والوں سے دور ہو کر چلنا ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ: عدالتی نظام میں ٹیکنالوجی کے استعمال پر کل سمپوزیم کا انعقاد
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
اللہ نے چاہا تو آپ کی راہ میں جو لوگ رکاوٹیں پیدا کررہے تھے وہ اب پیچھے ہٹ جائیں گے اور زندگی میں آگے بڑھنے کا ایک نیا راستہ بھی دکھائی دے گا انشاءاللہ۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ رانیا راؤ پر سونے کی سمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
جس طرح کی کشیدگی چل رہی ہے یہ آگے چل کر کسی بڑے جھگڑے میں بدل سکتی ہے۔ اس کیلئے تیار کریں یا پھر سب کچھ اللہ پاک پر چھوڑ کر خود پیچھے ہٹ جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران میں کتوں پر پابندی میں توسیع
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
دل کے معاملے کو قابو میں رکھیں آپ جو چاہتے ہیں وہ ابھی نہیں ہو سکتا آپ خود کو مشکل میں نہ ڈالیں اور آپ کی پریشانیاں بڑھ جائیں گی۔ توبہ کر کے واپسی کا راستہ لیں۔
یہ بھی پڑھیں: سال 2025 کا دوسرا سورج گرہن 21 اور 22 ستمبر کو ہوگا، محکمہ موسمیات۔
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
جو لوگ کسی بھی قسم کی مشکل میں پھنسے ہوئے ہیں وہ اب سے نکلنا شروع ہو گئے ہیں آج کا دن مالی طور پر بھی قدرے بہتر ہے اور ایک رکا ہوا کام بھی چل پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت: سیکڑوں پروازیں منسوخ، نوبیاہتا جوڑا اپنے ہی ولیمے میں آن لائن شریک ہونے پر مجبور
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
عرصہ دراز سے جن معاملات میں دشواریاں پیش آ رہی تھیں، اب وہ آہستہ آہستہ ختم ہونا شروع ہو جائیں گی۔ جو لوگ بیماری یا بندش کی وجہ سے پریشان تھے اب تیزی سے نکلیں گے۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آج اپنے کام سے کام رکھیں اور جو مقصد حاصل کرنا چاہ رہے ہیں اس جانب قدم بڑھائیں آج دوپہر تک ہی اچھی خبر مل سکتی ہے اور ایک بڑی رکاوٹ بھی دور ہو گی۔








