اسلام آباد میں موٹر سائیکل پر سوار دونوں افراد کے لیے ہیلمٹ لازمی قرار دینے کا فیصلہ

ہیلمٹ کی لازمی شرط
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ٹریفک پولیس نے موٹر سائیکل پر سوار دونوں افراد کیلئے ہیلمٹ لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران اسرائیل جنگ، سعودی عرب سے پروازوں کی اوور فلائنگ دگنی ہوگئی
ہیلمٹ پہننے کی ہدایت
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق، چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد نے کہا کہ موٹر سائیکل پر سوار مرد ہو یا خاتون، دونوں کیلئے ہیلمٹ پہننا لازمی ہو گا۔ اس فیصلے کا اطلاق دو ہفتے آگاہی مہم کے بعد ہوگا، تاکہ پہلے شہریوں کو ڈبل ہیلمٹ کی اہمیت سے آگاہ کیا جائے۔
جرمانے کا نفاذ
سی ٹی او ذیشان حیدر کا کہنا ہے کہ دو ہفتوں بعد ڈبل ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سواروں پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ ہیلمٹ کے استعمال سے حادثے کی صورت میں زندگی بچ سکتی ہے۔