کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کی داتا دربار آمد، صوبائی وزراء کی مزار پر حاضری، ملک و قوم کے لیے دعائیں

لاہور میں داتا دربار کا دورہ

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان و صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی قیادت میں کابینہ کمیٹی نے داتا دربار لاہور کا دورہ کیا اور حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری رحمۃ اللہ کے مزار کے 982 ویں غسل مبارک کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

حکام کی موجودگی

صوبائی وزیر بلال یاسین، سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر سید طاہر رضا بخاری، کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود، ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عثمان گوندل، ایڈیشنل سیکرٹری داخلی احسان جمالی اور ایڈمنسٹریٹر داتا دربار و دیگر حکام موجود تھے۔

شوایے انتظامات کا جائزہ

صوبائی وزراء نے 9 محرم الحرام کو حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری رحمۃ اللہ کے 982 ویں غسل مبارک کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ سیکرٹری اوقاف اور دیگر حکام نے غسل مبارک کے انتظامات کیلئے جائزہ اجلاس میں بریفنگ دی۔ غسل کی تقریب کیلئے سیکیورٹی اور دیگر انتظامات مکمل ہیں اور تمام متعلقہ اداروں کی ٹیمیں ڈیوٹی پر تعینات کی جاچکی ہیں۔ صوبائی وزراء نے حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری رحمۃ اللہ کے مزار پر حاضری دی اور ملک و قوم کیلئے دعائیں کیں۔

غسل مبارک کی مرکزی تقریب

اس موقع پر خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق محرم الحرام اور حضرت داتا گنج بخش ہجویری رحمۃ اللہ کے 982 ویں غسل مبارک کے انتظامات مکمل ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے اس سلسلہ میں کیے گئے انتظامات تسلی بخش ہیں۔ حکومت پنجاب نے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے غسل مبارک کی مرکزی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی درخواست کی ہے۔ غسل مبارک کی تقریب کو سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹر کیا جائے گا اور تمام متعلقہ اداروں کے افسران کی تعیناتی کی جاچکی ہے۔

سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات

صوبائی وزیر بلال یاسین نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران حکومت پنجاب نے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے ہیں۔ صوبہ بھر میں جاکر حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا اور اب بھی پوری کابینہ فیلڈ میں موجود ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...