سوشل میڈیا پر مذہبی نفرت برداشت نہیں کی جائے گی، سخت ایکشن ہوگا: عظمیٰ بخاری

وزیر اعلیٰ پنجاب کا دورہ جھنگ

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے عشرۂ محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے جھنگ کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے ضلعی انتظامیہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور امن کمیٹی کے اراکین کے ساتھ اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔

یہ بھی پڑھیں: 404 Not Found

اجلاس کی تفصیلات

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر اور ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے محرم الحرام کے دوران امن و امان، جلوسوں کے روٹس، سیکیورٹی اور سہولیات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیں: مسابقتی کمیشن کی انکوائری کیخلاف پولٹری کمپنیوں کا حکم امتناع خارج

شرکاء کی فہرست

اجلاس میں کمشنر فیصل آباد مریم خان، آر پی او ذیشان اصغر، رکن صوبائی اسمبلی کرنل (ر) غضنفر عباس قریشی، سابق ارکان اسمبلی محمد اسلم بھروانہ، محمد یعقوب شیخ، فیصل حیات جبوآنہ، خالد غنی، صاحبزادہ مولانا محمد آصف معاویہ، امیر عباس سیال سمیت ضلعی امن کمیٹی کے اراکین اور مجالس کے منتظمین نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: ایوان صدر میں فیلڈمارشل عاصم منیر کے اعزاز میں ہونے والی تقریب ملتوی

محرم الحرام کے انتظامات

عظمیٰ بخاری نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ محرم ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ جلوسوں کے روٹس میں کسی قسم کی تبدیلی نہ کی جائے۔ فول پروف سیکیورٹی کے ساتھ ساتھ جلوسوں کے راستوں پر لائٹس، پانی کا چھڑکاؤ، اور CCTV کیمروں کی موجودگی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ تمام مکاتب فکر کے علما صبر، برداشت اور بھائی چارے کا پیغام دیں۔ سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والوں کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: آبنائے ہرمز میں بھارتی کمپنی کا خالی آئل ٹینکر چین جانے والے تیل سے بھرے آئل ٹینکر سے ٹکرا گیا، خطے میں مزید کشیدگی کا خطرہ

امن و امان کے قیام کے لیے اتحاد

رکن صوبائی اسمبلی کرنل (ر) غضنفر عباس قریشی نے کہا کہ ضلع میں امن و امان کے قیام کے لیے تمام مکاتب فکر متحد ہیں اور ہم سب مل کر حالات کو پُرامن بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جنگ نے واضح کر دیا کہ ہمارے خطے میں امریکی فوجی اڈے کسی کی حفاظت نہیں کرتے: ایرانی سپیکر

سیف سٹی اتھارٹی کا دورہ

وزیر اطلاعات نے بعد ازاں سیف سٹی اتھارٹی کنٹرول روم کا دورہ کیا جہاں انہیں 6 محرم کے جلوسوں کی CCTV مانیٹرنگ کے عمل پر بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ جلوسوں کے تمام مرکزی راستے کیمروں کی مدد سے مسلسل مانیٹر کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: پبلک ٹرانسپورٹ کا کرایہ 100 روپے مقرر، شہری پریشان

سبیل پوائنٹس کا معائنہ

عظمیٰ بخاری نے جھنگ سٹی میں سبیل پوائنٹس کا بھی معائنہ کیا اور صفائی، پانی کی دستیابی اور فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ سبیلز کی صفائی اور پانی کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔

مرکزی جلوس کا دورہ

وزیر اطلاعات نے آج کے مرکزی جلوس کے ساڑھے تین کلومیٹر طویل روٹ کا خود دورہ کیا اور امام بارگاہ مہاجرین میں منتظمین سے ملاقات کے دوران انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...