عمران خان کی ۹ مئی کے ۸ مقدمات میں ضمانت مسترد ہونے کا تحریری فیصلہ جاری

لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت مسترد ہونے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں عوامی خدمت کا قابل تحسین تاریخی معیار قائم کریں گے: وزیر اعلیٰ مریم نواز
تحریری فیصلہ
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز علی رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے 7 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔ تحریری فیصلے کے مطابق تمام مقدمات ضابطہ فوجداری کے سیکشن 497 کے زمرے میں آتے ہیں، کیسز میں مزید تحقیقات کی ضرورت ہے۔
عدالتی فیصلے کی تفصیلات
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے پولی گراف، فوٹوگرامیٹک اور وائس میچنگ ٹیسٹ کرانے کی اجازت دی، بظاہر بانی پی ٹی آئی نے تفتیشی عمل میں تعاون نہ کیا۔ تمام کیسز میں مزید تفتیش کی ضرورت ہے اور بانی پی ٹی آئی کی تمام درخواستیں مسترد کی جاتی ہیں۔