پروٹوکول میں برطانیہ جانے کی کوشش کرنے والی برٹش خاتون سے منشیات برآمد

اسلام آباد ایئرپورٹ پر منشیات کی برآمدگی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر برطانوی شہریت کی حامل خاتون کے سامان سے منشیات برآمد کرلی گئی۔ رپورٹ کے مطابق سرگودھا سے تعلق رکھنے والی مہوش نامی خاتون ایئرپورٹ پہنچی، خاتون نجی ایئر لائن کی پرواز کے زریعے برطانیہ جانا چاہتی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ آئینی بنچ نے ججز ٹرانسفر کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا
منشیات کی خرید و فروخت کی کوشش
ایکسپریس نیوز کے مطابق خاتون کو ایئرپورٹ پر ایک سرکاری محکمے کا سب انسپکٹر پروٹوکول دے رہا تھا، اے ایس ایف کی پہلی بیگج اسکیننگ مشین کاؤنٹر سے سامان کلئیر کردیا گیا۔ بورڈنگ کے بعد خاتون ہینڈ کیری کے ساتھ دوسرے اسکیننگ پوائنٹ پر پہنچی تو سامان میں رکھے پشاوری جوتوں سے ایک کلو گرام کے قریب ہیروئن برآمد ہوئی، منشیات جوتوں کے تلوں میں چھپائی گئی تھی۔
تحقیقات کا آغاز
منشیات برآمد ہونے پر ایئرپورٹ پر کھبلی مچ گئی، خاتون کو تحویل میں لیا گیا تو اس نے اپنے ابتدائی بیان میں بتایا کہ اس کو جوتے کسی نے برطانیہ میں کسی کو دینے کے لیے دیے تھے۔ خاتون کو پروٹوکول دینے والے سرکاری محکمے کے اہلکار سے اس حوالے سے تحقیقات کی گئی تو وہ بھی کسی کے کہنے پر پروٹوکول دینے کے لیے وہاں موجود پایا گیا۔ ایئرپورٹ ڈیپارچر لاؤنج کے اے ایس ایف کے پہلے کاؤنٹر کی اسکیننگ سے منشیات کے ساتھ سامان کیسے کلیئر ہوا، اس کی بھی تحقیقات شروع کردی گئیں۔ خاتون مسافر کو برآمد ہونے والی منشیات سمیت اے این ایف کے حوالے کردیا گیا۔