اگر نواز شریف عمران خان سے مذاکرات کرلیں تو دونوں تاریخ میں بڑے رہنماوں کے طورپر اپنا نام لکھوا لیں گے: فواد چوہدری

فواد چوہدری کا نواز شریف کے مذاکرات کے حوالے سے تبصرہ

جہلم (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے مذاکرات کا حامی ہونے سے متعلق خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے فواد چوہدری نے اس کو جمہوریت کے لئے اچھی خبر قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہماری حکومت میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی: علی امین گنڈا پور

نواز شریف کی مذاکرات کی حمایت

نجی ویب سائٹ وی نیوز سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما نے انکشاف کیا ہے کہ نواز شریف نے حالیہ دنوں میں پارٹی رہنماؤں کو واضح پیغام دیا ہے کہ وہ مذاکرات کے دروازے بند کرنے کے قائل نہیں ہیں۔ اگر جمہوریت کو آگے بڑھانا ہے تو تمام سیاسی قوتوں کو ڈائیلاگ کا راستہ اپنانا ہوگا۔ لیگی رہنما کے مطابق نواز شریف اس حد تک مذاکرات کے لئے سنجیدہ ہیں کہ اگر ضرورت پڑی تو وہ اڈیالہ جیل جا کر عمران خان سے ملنے کو بھی تیار ہیں، جیسا کہ وہ ماضی میں بنی گالہ جا چکے ہیں جب عمران خان اسلام آباد میں دھرنا دیے بیٹھے تھے۔

فواد چوہدری کا بیان

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر فواد چوہدری نے کہا کہ اگر یہ خبر سچ ہے تو یہ پاکستان کی جمہوریت اور عوام کے لیے بہت بڑی خوشخبری ہو گی۔ نواز شریف اور عمران خان اپنا نام تاریخ میں پاکستان کے دو بڑے Statesmen کے طور پر لکھوا لیں گے۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...