روس موجودہ افغان طالبان حکومت کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا
روس نے طالبان حکومت کو تسلیم کرلیا
ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) روس نے افغان طالبان حکومت کو تسلیم کرلیا ہے، جس کے بعد یہ پہلا ملک بن گیا ہے جس نے طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد ان کی حکومت کو قبول کیا ہے۔ برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق، روس نے افغانستان کے نئے سفیر کی اسناد قبول کرلی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، 13 ہزار 300 روپے مہنگا
روس کے دوطرفہ تعاون کی توقعات
اس حوالے سے روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ طالبان حکومت کو باقاعدہ تسلیم کرنے کا عمل مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دے گا۔ یاد رہے کہ 15 اگست 2021 کو امریکی افواج کے انخلا کے بعد طالبان نے افغان دارالحکومت کابل پر دوبارہ قبضہ کرلیا تھا۔
امریکا کے انخلا کے بعد تعلقات کی بحالی
اگست 2021 میں افغانستان سے 20 سالہ جنگ کے بعد امریکا کے انخلا کے بعد، روس نے آہستہ آہست افغانستان کے ساتھ اپنے تعلقات بحال کیے ہیں۔ دو سال قبل روس کے صدر پیوٹن نے کہا تھا کہ ان کا ملک طالبان کو دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنا اتحادی سمجھتا ہے۔








