لاہور: 9 اور 10 محرم الحرام کے لیے ٹریفک ایڈوائزری پلان تشکیل دیا گیا

لاہور میں محرم الحرام کے موقع پر ٹریفک ایڈوائزری

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے 9 اور 10 محرم الحرام کے موقع پر ٹریفک کی روانی اور شہریوں کی سہولت کیلئے جامع ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں فضائی آلودگی، کھلاڑی ماسک پہن کر کھیلنے پر مجبور

جلوسوں اور مجالس کی تعداد

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کا کہنا ہے کہ 9 اور 10 محرم کے دوران شہر بھر میں 600 سے زائد مجالس اور 117 جلوس برآمد ہوں گے جن کیلئے فول پروف ٹریفک انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ مریم نواز کا علی پور شہر کا دورہ، فلڈ ریلیف کیمپ آمد، خواتین اور بچوں کو خود کھانا پیش کیا

بڑے جلوسوں کا روٹ

انہوں نے بتایا کہ محرم کے دونوں ایام میں شہر کے مختلف علاقوں سے 5 بڑے جلوس برآمد ہوں گے، یوم عاشور کا مرکزی جلوس حسب روایت نثار حویلی سے برآمد ہو کر قدیمی راستوں سے گزرتا ہوا کربلا گامے شاہ پر اختتام پذیر ہو گا۔ دیگر بڑے جلوسوں میں پانڈو سٹریٹ، خیمہ سادات، قصرِ بتول شادمان، نبی پور شیعاں لال پل، ماڈل ٹاؤن، چوہنگ اور ٹھوکر نیاز بیگ سے برآمد ہونے والے ذوالجناح جلوس شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لانگ مارچ کا معاملہ، وزیر مملکت طلال چوہدری کی منصورہ آمد، جماعت اسلامی سے کیا کچھ طے پایا؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں

ٹریفک انتظامات اور وارڈنز کی تعیناتی

ڈاکٹر اطہر وحید کے مطابق شہریوں، زائرین اور جلوس میں شریک عزاداروں کی سہولت کیلئے پارکنگ اور ڈائیورشن پوائنٹس کو فرداً فرداً چیک کیا جا چکا ہے جبکہ موقع پر ٹریفک وارڈنز کی تعیناتی مکمل کر دی گئی ہے۔ سٹی ٹریفک پولیس کے 400 سے زائد ٹریفک انسپکٹرز اور 2200 سے زائد اہلکار ڈیوٹی انجام دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: حکام کی غفلت سے دریائے سوات میں 17افراد جاں بحق ہوئے،پشاور ہائی کورٹ نے سانحہ سوات پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا

نگرانی اور ایمرجنسی راستے

سٹی ٹریفک آفیسر لاہور نے کہا کہ دو زونل ایس ایس پی، چار ڈویژنل ایس پی اور 21 ڈی ایس پی تمام مجالس اور جلوسوں کی نگرانی کریں گے جبکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایمرجنسی گاڑیوں کو فوری راستہ فراہم کرنے کا انتظام بھی موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سبھی داؤ کے چکر میں رہتے ہیں جس کا جہاں جتنا بھی لگ جائے،گنتی ہی کے سر پھرے ہیں، ضمیر فروشوں کی منڈی ہے بس کوئی صحیح دام لگانے والا ہو

شہریوں کی رہنمائی

ڈاکٹر اطہر وحید نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا اور راستہ ایپ کے ذریعے لمحہ بہ لمحہ ٹریفک صورتحال سے آگاہ رہیں، ہیلپ لائن 15 پر ہر وقت مدد اور رہنمائی دستیاب ہو گی۔

سیکیورٹی کے اقدامات

سی ٹی او لاہور نے ٹریفک وارڈنز کو لاوارث اشیا اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہری ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کرتے ہوئے اپنے سفر کو محفوظ بنائیں۔ سٹی ٹریفک پولیس لاہور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر امن و امان کی فضا کو یقینی بنائے گی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...