عمران خان کو گرفتاری سے قبل ملک سے باہر جانے کی پیشکش کی گئی: ملک عامر ڈوگر

عمران خان کی گرفتاری کے پس پردہ حقائق
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے قومی اسمبلی کے چیف وہپ ملک عامر ڈوگر نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان کو گرفتاری سے ایک رات قبل یہ پیشکش کی گئی تھی کہ جہاز لاہور ایئرپورٹ پر کھڑا ہے، آپ ملک سے باہر چلے جائیں لیکن عمران خان نے انکار کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: صدارتی امیدوار اصغر علی مبارک کی درخواست 20ہزار روپے جرمانے کیساتھ خارج
گرفتاری کی رات کی پیشکش
ملک عامر ڈوگر نے نجی ٹی وی جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس دن عمران خان کو گرفتار کیا گیا، اس رات بھی ان کے قریبی دوست بھیجے گئے تھے اور پیغام پہنچایا گیا کہ آپ کو صبح گرفتار کر لیا جائے گا۔ آپ ملک سے باہر چلے جائیں، جہاز لاہور ایئرپورٹ پر کھڑا ہے، آپ نے دنیا کے جس کونے میں جانا ہے، آپ چلے جائیں۔ یہ آفر عمران خان اس وقت متعدد بار گرفتاری سے پہلے کی گئی. اس کے بعد بھی آج جانتے ہیں کہ 8 فروری سے پہلے بھی کئی بار یہ آفر ہوئی کہ ملک سے باہر چلے جائیں یا گھر میں نظر بند ہو جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان بھارت تنازعہ ہمارا مسئلہ نہیں، جنگ کے بیچ میں نہیں پڑیں گے، امریکی نائب صدر نے واضح کر دیا
جیل کی صورتحال
ملک عامر ڈوگر نے کہا کہ یہ 75 سالہ تاریخ میں پہلی دفعہ ہے کہ کوئی سیاسی لیڈر جیل میں بیٹھ کر اپنے موقف پر دو سال سے زائد عرصے سے قید و بند کی مشکلات برداشت کر رہا ہے۔ ان کی صحت کو بھی خطرہ ہے، ان کا وزن بھی گر رہا ہے، اور ان کے ساتھ ایسا سلوک جیل میں کیا جا رہا ہے جو جنگی قیدیوں کے ساتھ بھی نہیں کیا جاتا۔ وہ اپنے موقف پر ڈٹ کر کھڑے ہیں۔ ایسی مثال پاکستان کی یا جنوبی ایشیا کی سیاست میں ایک بھی ہے تو مجھے بتا دیں۔
عمران خان کی مضبوطی
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ڈٹا ہوا ہے، عمران خان نظریے اور ایک تحریک کا نام ہے۔ اس کی پارٹی سے انتخابی نشان چھین لیں، ہزاروں مقدمات درج کر لیں، خصوصی نشستوں پر ڈاکہ مار لیں، ہمارے لوگوں کو نااہل کر دیں، ایسا جذبہ اور ایسی جرات کہیں دیکھنے کو نہیں ملے گی۔ ہم آج بھی اپنے موقف پر کھڑے ہیں کہ 9 مئی کا جائزہ لیں، کمیشن بنائیں اور اس کے بعد جو قانونی طور پر فیصلہ ہو، وہ کریں۔