پاکستان کی کرپٹو سفارتکاری اور امریکی صدر کیلئے نوبل انعام کی حمایت ٹیرف سے بچنے کی حکمت عملی کا حصہ، فنانشل ٹائمز کا دعویٰ

پاکستان کی بٹ کوائن مائننگ میں دلچسپی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) فنانشل ٹائمز نے اپنے آرٹیکل میں دعویٰ کیاہے کہ پاکستان خود کو بٹ کوائن مائننگ کا مرکز، قیمتی معدنیات کا ماخذ اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے نوبل امن انعام کی حمایت فراہم کرنے والے ملک کے طور پر پیش کر رہا ہے، تاکہ معاشی دباؤ سے نکل کر امریکی تجارتی محصولات سے بچ سکے اور واشنگٹن سے قریبی تعلقات قائم کر سکے۔

یہ بھی پڑھیں: دل چاہتا ہے بڑی ہو کر سی ایم بنوں

تجارتی معاہدے کی کوششیں

رپورٹ کے مطابق پاکستان کی وزارت خزانہ ملک کے سب سے بڑے برآمدی پارٹنر، امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدے کو حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے اور ٹیرف کو روکنے کی امید رکھتی ہے، جو 9 جولائی کو 29 فیصد تک جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور میں رواں سال قتل و اقدام قتل کے واقعات کاڈیٹا جاری ،تفصیلات جان کر آپ حیران رہ جائیں

مذاکراتی ٹیم کی تشکیل

پاکستان کی مذاکراتی ٹیم، جس میں کرپٹو وزیر بلال بن ثاقب بھی شامل ہیں، پیر کو امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریئر سے ملاقات کے لیے واشنگٹن پہنچی۔ پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ معاہدے میں امریکی کپاس اور سویا بین کی خریداری، اور معدنیات کے شعبے میں "اسٹریٹجک و انویسٹمنٹ شراکت" شامل ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شارجہ میں انٹرنیشنل بک فیئر (SIBF) کا 43 واں ایڈیشن شروع ہو گیا.

کرپٹو کی ترقی میں یقین

بلال بن صاقب نے فنانشل ٹائمز کو بتایا ’’پاکستان کی کرپٹو سفارت کاری نے ہمیں عالمی جدت کے نظام میں صرف فائدہ اٹھانے والا نہیں بلکہ ایک معمار کے طور پر دوبارہ متعارف کروایا ہے‘‘۔

یہ بھی پڑھیں: لیسکو نے ایک دن میں 238نادہندگان سے کتنی ریکوری کر لی؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں

وائٹ ہاؤس کا دورہ

انہوں نے بعد ازاں وائٹ ہاؤس کا دورہ کیا، نیویارک میں امریکی وزیر تجارت کے بیٹے برینڈن لٹ نک سے ملاقات کی، اور کرپٹو پلیٹ فارم ٹرون کے بانی جسٹن سن کو پاکستان آنے کی دعوت دی۔

یہ بھی پڑھیں: یو اے ای میں 18 سالہ خواتین کو سرپرست کی اجازت کے بغیر پسند کی شادی کی اجازت، قانون میں تبدیلی آگئی

ٹرمپ کے ساتھ تعلقات

مئی میں لاس ویگاس میں ایک تقریب کے دوران پاکستان کے کرپٹو وزیر بلال بن صاقب نے کہا کہ وہ ٹرمپ کو کرپٹو کو بچانے والے صدر کے طور پر تسلیم کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم آج عرب اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لیے قطر جائیں گے۔

مفاوضاتی وفد کا حصہ

دوسری جانب امریکہ کے ساتھ ٹریڈ ڈیل پر مذاکرات کیلئے پاکستان کے وفد میں شامل بلال بن ثاقب پاکستان کی واحد نوجوان شخصیت ہیں جنہیں یہ اعزاز حاصل ہواہے، وفد کا حصہ بننے پر بلال بن ثاقب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’پاکستان اور امریکہ کے درمیان جاری ٹیرف مذاکرات میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے وفد کا حصہ بننا میرے لیے باعثِ فخر ہے‘‘۔

یہ بھی پڑھیں: سمندر پار پاکستانیوں کی سہولت کے لیے وزیراعظم کی ٹاسک فورس کا پانچواں اجلاس، وسیع مینڈیٹ سونپ دیا گیا

مستقبل کے حوالے سے اعتماد

بلال بن ثاقب پاکستان کے کرپٹو میں روشن مستقبل کیلئے پرُ اعتماد ہیں اور انہیں وزیراعظم کا اعتماد بھی حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی اتحادی سعودی عرب، اسرائیل کی بجائے تہران کے نزدیک کیوں جا رہے ہیں؟

امریکہ کی دلچسپی اور پاکستان کا موقع

ایشیا پیسیفک فاؤنڈیشن آف کینیڈا کے سینئر فیلو مائیکل کگل مین کے مطابق پاکستان نے امریکا کی کرپٹو اور معدنیات میں دلچسپی کو اپنی پیشکش میں شامل کر کے ٹرمپ انتظامیہ کی توجہ حاصل کی ہے۔ امریکہ، جو پاکستان سے برآمدات کا پانچواں حصہ خریدتا ہے، پاکستانی ملبوسات کا بڑا خریدار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں تعلیمی ادارے کل بھی بند رکھنے کا فیصلہ

تجارتی معاہدے کا ممکنہ اثر

کگل مین کے مطابق چاہے معاہدہ ہو یا نہ ہو، پاکستان کی کرپٹو اور مائننگ پیشکش نے اسے "ٹرمپ کے واشنگٹن میں جگہ بنانے، توجہ حاصل کرنے اور مستقبل میں مذاکرات کے لیے راستے کھولنے کا موقع دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نو کلومیٹر لمبی نئی عسکری سرحد کی تعمیر: سیٹلائٹ تصاویر غزہ کی پٹی کے شمال میں نئی یہودی بستیوں کے قیام کی نشاندہی کر رہی ہیں؟

آخری ملاقاتیں اور تجاویز

فنانشل ٹائمز کے مطابق گزشتہ ماہ، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ٹرمپ سے ملاقات میں بٹ کوائن مائننگ اور قیمتی معدنیات پر گفتگو کی، ذرائع کے مطابق، اس ملاقات میں فیلڈ مارشل کو میگا کیپ اور وائٹ ہاؤس کی علامتی چابی پیش کی گئی۔

نئی سرمایہ کاری کے امکانات

حکام کا کہنا ہے کہ کرپٹو اور مائننگ منصوبے پاکستان کو نئی سرمایہ کاری، نوجوانوں کے لیے روزگار، اور قرضوں سے نجات کی راہ پر ڈال سکتے ہیں۔ پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ وہ ٹرمپ کی طرز پر "اسٹریٹجک بٹ کوائن ریزرو" قائم کرے گا اور 2000 میگا واٹ بجلی کرپٹو مائننگ کے لیے مختص کرے گا۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...