جے یوآئی پختونخوا میں عدم اعتماد کا حصہ نہیں بنے گی، فضل الرحمن کا عمران خان کیلئے پیغام

تحریک انصاف کے لئے پیغام
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعیت علمائے اسلام نے تحریک انصاف کو خیبرپختونخوا حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا حصہ نہ بننے کا یقین دلا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: دبئی پلٹ شخص کو انسٹاگرام پر محبت مل گئی، لیکن شادی کے دن دُلہن غائب ہوگئی
مولانا فضل الرحمن کا پیغام
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اس حوالے سے مولانا فضل الرحمن کا پیغام اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان تک پہنچایا گیا۔ یہ پیغام گزشتہ روز جیل میں ملاقات کرنے والی بانی کی بہنوں نے ان تک پیغام پہنچایا۔
پیغام کی تفصیلات
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو پیغام دیا گیا کہ مولانا فضل الرحمن سے خیبر پختونخوا میں اِن ہاؤس تبدیلی کیلئے رابطہ کیا گیا تاہم انہوں نے منع کردیا۔