وادی نیلم میں گاڑی دریا میں جا گری، 6 افراد جاں بحق، ایک لاپتہ

تازہ ترین حادثہ
وادی نیلم(ڈیلی پاکستان آن لائن) وادی نیلم میں گاڑی دریا میں جاگری، حادثے کے نتیجے میں پانچ خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت تنازعہ، سرگودھا میں باراتی بینرز اٹھائے باہر آگئے، پاک فوج کے حق میں نعرے بازی
حادثے کی تفصیلات
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وادی نیلم میں سیاحوں کی گاڑی دریائے نیلم میں گرنے کا ایک واقعہ پیش آیا ہے۔ ڈی ڈی ایم اے نیلم کے مطابق دریائے نیلم میں چلہانہ کے مقام پر گاڑی گہری کھائی میں جاگری۔ حادثے میں چھ افراد جاں بحق ہوئے، جن کی لاشوں کو نکال لیا گیا ہے۔ کار میں 5 خواتین اور بچے سمیت 7 افراد سوار تھے۔
لاپتہ افراد کی تلاش
ڈی ڈی ایم اے نیلم کا کہنا ہے کہ حادثے میں ایک بچہ لاپتہ ہے، جس کی تلاش کے لیے پولیس اور ریسکیو ٹیمیں آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق مظفرآباد آزادکشمیر سے ہے۔