بانی اور پی ٹی آئی میں فاصلہ ہے اور فیصلہ سازی کا فقدان ہے: سینیٹر عرفان صدیقی

اسلام آباد کی سیاسی صورتحال

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ بانی اور پی ٹی آئی میں فاصلہ ہے اور فیصلہ سازی کا فقدان ہے۔ جتنی ملاقاتیں بانی پی ٹی آئی کی ہوئی ہیں، اتنی دوسرے قیدیوں کی نہیں ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بجٹ 26-2025 آئندہ مالی سال کی قرض وصولیوں کے لیے پلان تیار

عرفان صدیقی کا بیان

’’جیو نیوز‘‘ کے پروگرام ’’نیا پاکستان‘‘ میں گفتگو کے دوران عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی اور بانی میں فاصلہ ہے اور فیصلہ سازی کا فقدان ہے۔ پارٹی کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں ہے، یہ کوئی فیصلہ کرتے ہیں تو بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں کہ میں یہ نہیں مانتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی والے ایک دوسرے پر اعتماد کرنا سیکھیں، ہم کسی کی کوئی سیٹیں چھیننے کی خواہش نہیں رکھتے۔

یہ بھی پڑھیں: نوشکی آئل ٹینکر دھماکا: مزید 4 زخمی دم توڑ گئے، ہلاکتیں 7 ہوگئیں

اسمبلی کے احتجاج کی صورتحال

اُن کا کہنا تھا کہ اسمبلیوں میں تصور نہیں کرسکتے کہ احتجاج کہاں چلا گیا ہے، فرنیچر اور مائیک توڑا گیا ہے۔ سپیکر کو لامحدود اختیارات حاصل ہیں۔ سپیکر پنجاب اسمبلی سیٹیں ختم نہیں کر سکتے، اس لیے یہ الیکشن کمیشن گئے ہیں۔ ان کے اقدام سے ایک میسیج ضرور گیا ہے۔ یہ لوگ اتنا سمجھیں کہ یہ کوئی ڈی چوک نہیں، مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو نہیں مل سکیں، یہ ایک قانونی مسئلہ ہے۔

پی ٹی آئی کی داخلی مشکلات

کے پی حکومت ختم کرنے کی کوئی بات نہیں، وہاں نمبر گیم بھی پورا نہیں ہے۔ اگر پی ٹی آئی کے اندر سے بغاوت ہوتی ہے تو یہ ان کا اپنا مسئلہ ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...