تحریک انصاف کے مرکزی رہنما علی محمد خان مذاکرات کے حوالے سے کھل کر بول پڑے

اسلام آباد میں صورتحال
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما علی محمد خان مذاکرات کے حوالے سے کھل کر بول پڑے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کا کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹرز اور لینڈ لیولر کا اعلان
مذاکرات کے معاملات
’’جیو نیوز‘‘ کے پروگرام ’’نیا پاکستان‘‘ میں گفتگو کے دوران، علی محمد خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی اجازت کے بغیر مذاکرات نہیں ہوسکتے۔ ہماری میٹنگ ہوئی ہے جس میں احتجاج سے متعلق تجاویز آئیں، جن میں کہا گیا پورے ملک میں پر امن احتجاج کریں گے۔ سب اس بات پر متفق تھے کہ اگر بات ہو تو وہ بامعنی ہو، جبکہ سیاسی قیادت کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا جارہا۔
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی ضرورت
علی محمد خان کا مزید کہنا تھا کہ عمر ایوب اور بیرسٹر گوہر کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا جارہا۔ بتایا جائے، اگر ہم بانی چیئرمین سے نہیں ملیں گے تو کیسے بات ہوگی؟ ہمیں بانی پی ٹی آئی سے ملنے دیں، بانی چیئرمین کی اجازت کے بغیر مذاکرات نہیں ہوسکتے۔