انسٹاگرام استعمال کرنے کے بجائے گھریلو کام کرنے کو کہتا جس کی وجہ سے فالوورز کم ہوگئے، خاتون کی شوہر کیخلاف درخواست
پولیس کے سامنے دلچسپ شکایت
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت میں ایک خاتون نے اپنے شوہر کے خلاف شکایت درج کرائی ہے کہ وہ اسے انسٹاگرام پر وقت گزارنے کے بجائے گھریلو کام کرنے پر مجبور کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 20 کلو آٹے کا تھیلا 400 روپے مہنگا
سوشل میڈیا کی اہمیت
روزنامہ جنگ کے مطابق اس حوالے سے بھارتی پولیس نے حال ہی میں ایک دلچسپ واقعہ رپورٹ کیا، جس میں نیشا نامی ایک نوجوان خاتون نے اپنے شوہر کے خلاف شکایت درج کروائی کہ اس کا شوہر اسے سوشل میڈیا پر کم وقت گزارنے کا کہتا ہے جس کی وجہ سے اس کے فالوورز کی تعداد کم ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے کارکن بانی پی ٹی آئی کو ریڈلائن اور روحانی شخصیت گردانتے ہیں، 9 مئی گاڑی جلانے کے کیس کا فیصلہ جاری
ازدواجی تنازع کی ابتدا
یہ عجیب و غریب ازدواجی تنازع اس وقت شروع ہوا جب خاتون کے شوہر، جسے صرف وجیندرا کے نام سے شناخت کیا گیا ہے، نے اپنی بیوی سے کہا کہ وہ سوشل میڈیا کے بجائے گھریلو کاموں پر زیادہ توجہ دے۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا
خاتون کا فیصلہ
اتر پردیش کے شہر نوئیڈا سے تعلق رکھنے والی اس 30 سالہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اس معاملے سے قبل ہم دونوں خوشی خوشی زندگی گزار رہے تھے، لیکن شوہر کے اس مطالبے نے میری سوشل میڈیا پر موجودگی کو نقصان پہنچایا۔
نیشا روزانہ کم ازکم دو ریلز اپنی انسٹاگرام پر پوسٹ کیا کرتی تھی، مگر اُس کے شوہر کے مطالبات کی وجہ سے یہ ممکن نہ رہا۔ جب ایک ہی دن میں اُس کے دو فالوورز کم ہوئے تو نیشا نے شوہر کا گھر چھوڑ دیا اور اپنے والدین کے گاؤں واپس چلی گئی اور شوہر کے خلاف شکایت درج کروائی۔
یہ بھی پڑھیں: طلحہ انجم پرکانسرٹ کے دوران بوتل پھینکنے پر ہانیہ عامر برس پڑیں
پولیس کی مداخلت
ہاپور ضلع کے ویمن پولیس اسٹیشن نے نیشا کی شکایت کی تصدیق کی اور بتایا کہ ناراض بیوی نے اپنی سوشل میڈیا فالوورز میں کمی کا الزام شوہر پر عائد کیا۔
اس کا کہنا تھا کہ میں برتن دھونے اور گھر کی صفائی میں مصروف رہتی ہوں اور میرے فالوورز کم ہورہے ہیں، اتنا وقت نہیں ملتا کہ آن لائن رہوں۔
رشتہ کی بحالی
پولیس نے دونوں کی شکایات سننے کے بعد انھیں شادی زندگی میں میل ملاپ کی اہمیت سمجھائی، جس کے بعد دونوں واپس اکٹھے اپنے گھر چلے گئے。








