لاہور اور کراچی میں 9 محرم کے جلوسوں کے لیے سخت سیکیورٹی انتظامات
9 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کی تیاری
لاہور /کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشتر پارک دوپہر 1 بجے سے برآمد ہوگا، سیکیورٹی کے تمام انتظامات مکمل کیے جاچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کے خلاف جنگ میں پاکستانی میڈیا نے بہترین کردار ادا کیا، بلاول بھٹو زرداری
کراچی میں جلوس کا آغاز
تفصیلات کے مطابق کراچی میں 9 محرم الحرام کے مرکزی جلوس برآمد ہونے سے قبل نشتر پارک میں مجلس کا آغاز ہوگیا ہے، جس سے علامہ شہنشاہ حسین نقوی خطاب کر رہے ہیں۔ مجلس ختم ہونے کے بعد نماز ظہرین ادا کی جائے گی، جس کا اہتمام امایہ اسٹوڈنٹس ارگنائزیشن کی جانب سے کیا جائے گا۔ نماز ظہرین کے بعد جلوس نمائش، صدر، ریڈیو پاکستان، جامع کلاتھ، ڈینسو ہال سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: معرکۂ حق : پاکستان نے تاریخی فتح پر ڈوزیئرجاری کردیا۔۔۔آپریشن بنیان مرصوص کے حقائق اور کون کون سے شواہد شامل ہیں ؟ اہم تفصیلات جانیے
لاہور میں سیکیورٹی انتظامات
پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پانڈو اسٹریٹ سے 9 محرم کا مرکزی جلوس اب سے کچھ دیر بعد 10 بجے برآمد ہوگا، ایک لاکھ 47 ہزار سے زائد افسران و اہلکار سیکیورٹی پر مامور ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر دوستی، شادی پھر طلاق، لیاری کے نوجوان کی محبت میں تیونس سے آئی لڑکی تھانے پہنچ گئی
ڈولفن اسکواڈ اور پولیس کی تیاری
ڈولفن اسکواڈ، پولیس رسپانس یونٹ کو 9 محرم کی اسپیشل سیکیورٹی ہدایات جاری کی گئی ہیں، ڈولفن و پی آر یو کی ٹیمیں شفٹ وائز پٹرولنگ کے فرائض سر انجام دیں گی۔
سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) ڈولفن ارسلان زاہد نے کہا کہ ڈولفن و پی آر یو عاشورہ میں راؤنڈ دی کلاک پٹرولنگ پر ہوں گی، ٹیمیں امام بارگاہوں و دیگر مجالس ہائے اور حساس مقامات پر بھی ڈیوٹی سرانجام دیں گی۔
حفاظتی اقدامات
انہوں نے بتایا کہ ڈولفن اسکواڈ ہمہ وقت 1122، فائر بریگیڈ، ریسکیو 15 و دیگر اداروں کے ساتھ رابطے میں رہیں گے، مختلف مقامات و امام بارگاہوں پر بالخصوص خواتین و بچوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔








