مودی سرکار کی سکھ رہنماؤں کو قتل کرنے کی مہم بے نقاب
نئی دہلی میں ریاستی کارروائیاں
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) مودی سرکار سکھوں کے خلاف عالمی سطح پر ریاستی کارروائیوں میں ملوث ہے، بین الاقوامی جریدے دی گارڈین نے مودی سرکار کے ریاستی دہشتگردی کو بے نقاب کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: نگراں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد آج حلف اٹھائیں گے
اوتار سنگھ کی مشکوک موت
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ 35 سالہ سکھ کارکن اوتار سنگھ کھنڈا کی برمنگھم میں مشکوک موت نے بھارتی سرکار پر سوال اٹھا دیے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ میں ہر سال 5 لاکھ مرد نس بندی کیوں کرواتے ہیں؟
مقتول کی شناخت
دی گارڈین کے مطابق مقتول اوتار سنگھ پر بھارتی میڈیا نے مارچ 2023 کے احتجاج کے دوران لندن میں بھارتی پرچم اتارنے کا الزام لگایا تھا۔ 2016 میں اوتار سنگھ کو بھارتی ایجنسیوں سے زندگی کو خطرہ ہونے کی بنا پر برطانیہ میں سیاسی پناہ ملی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے برطانوی ہم منصب ڈیوڈ لیمی کی ملاقات، پاک بھارت جنگ بندی پر بات چیت
خاندان کی کہانی
بین الاقوامی جریدے کے مطابق مقتول کے والد اور چچا 90 کی دہائی میں خالصتان کی حمایت کرنے پر ماورائے عدالت قتل کر دیے گئے تھے۔ اوتار سنگھ کے دوست جسوِندر سنگھ کے مطابق ’’اوتار اپنی موت سے کچھ دن پہلے خوفزدہ تھے کہ انہیں ٹریس یا فالو کیا جا رہا ہے۔’’
یہ بھی پڑھیں: ایرانی سپریم لیڈر نے حسین سلامی کی شہادت کے بعد پاسدران انقلاب کے نئے سربراہ کے نام کا اعلان کر دیا
حراست اور دھمکیاں
دی گارڈین کے مطابق اوتار سنگھ کی والدہ اور بہن کو حکام نے علیحدگی پسند رہنما امرت پال سنگھ کی تلاش کے سلسلے میں حراست میں لے رکھا تھا۔ وکیل پولاک کے مطابق اوتار سنگھ کو ’’زندگی کے خطرے کی دھمکیاں‘‘ موصول ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں: طلباء کے ہنگاموں کو روکنے کیلئے پولیس نے گورنمنٹ کالج لاہور کے اندر داخل ہونا چاہا تو دبلے پتلے نحیف ڈاکٹر نذیر احمد نے مردِ آہن ہونے کا ثبوت دیا۔
زہر دینے کا امکان
برطانوی فرانزک ماہر ڈاکٹر ایشلے فیگن ایرل کے مطابق ’’سکھ کارکن کو زہر دیے جانے کا شبہ مکمل طور پر مسترد نہیں کیا جا سکتا۔’’ اوتار سنگھ کے اہل خانہ نے دوبارہ پوسٹ مارٹم انکوائری کا مطالبہ کر دیا ہے۔ اوتار سنگھ کے قریبی عزیز جگجیت سنگھ کا کہنا ہے کہ ’’ہمیں جواب چاہیے کہ اتنی دھمکیوں کے باوجود اوتار کی موت کیسے ہوئی؟’’
یہ بھی پڑھیں: دن رات ڈرامے دیکھنے کی وجہ سے میرے شوہر کے ساتھ میرا رشتہ خطرے میں ہے، اداکارہ عتیقہ اوڈھو
اقلیتوں کا قتل عام
بھارت اختلافی آوازوں کو خاموش کر کے بین الاقوامی سطح پر اقلیتوں کا قتل عام کر رہا ہے۔ بی جے پی کیمیکل ہتھیار، اعصابی زہر اور ماورائے عدالت قتل سے سکھ تحریک کو کچل رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹیکس بڑھانے کی تجاویز مسترد کردیں
خالصتانی کارکنان کا قتل
اوتار سنگھ کی موت کے بعد چند ہی ہفتوں میں خالصتانی کارکنان کا کینیڈا میں قتل سکھ تحریک کو کچلنے کی مذموم بھارتی سازش ہے۔
مودی سرکار کی پالیسی
مودی سرکار نے ٹارگٹ کلنگ اور قتل کو اختلاف رائے کے خلاف ہتھیار بنا لیا ہے۔ مودی کا بھارت اب ریاستی قتل و غارت گری کا عالمی چیمپیئن بن چکا ہے۔








