بی جے پی کی ہندو انتہا پسندی کا آلہ کار نریندر مودی بھارتی تاریخ کا بدترین وزیرِاعظم قرار
نریندر مودی: بھارت کا بدترین وزیراعظم
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ہندو انتہا پسند تنظیم بی جے پی کا کٹھ پتلی اور آلہ کار نریندر مودی بھارتی تاریخ کا بدترین وزیراعظم قرار پا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی اے ایف مسرور بیس پر حملے کی بڑی سازش ناکام بنادی گئی
مودی سرکار کی ناقص پالیسیاں
بھارت پر براجمان مودی سرکار کی ناقص اور انتہا پسند ہندوتوا پالیسیوں کے باعث بھارت اندرونی انتشار کا شکار ہوتا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کالعدم تنظیموں پر مکمل پابندی، قربانی کی کھالیں صرف رجسٹرڈ ادارے اکٹھی کر سکیں گے، سیکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم
کانگریس کی تنقید
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق بی جے پی کے مسلم دشمنی، تقسیم اور آمریت پر مبنی ایجنڈے پر اپوزیشن جماعت کانگریس کی جانب سے کڑی تنقید کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلامی نظام کے علاوہ کوئی نظام نہیں جو انصاف فراہم کر سکے، 27ویں ترمیم نے بتایا ملک میں جنگ نظریات کی نہیں اتھارٹی کی ہے، مولانا فضل الرحمان
مانی شنکر آئر کا مؤقف
کانگریس کے سینئر رہنما مانی شنکر آئر نے نریندر مودی کو بھارت کا بدترین وزیرِاعظم قرار دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک بھارت کو مودی سرکار سے نجات نہیں مل جاتی، ملک کا مستقبل تاریک رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ایکس اکاؤنٹ کون ہینڈل کرتا ہے؟ عمران خان کا نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کو معلومات دینے سے انکار
عوام کی رائے
نصف سے زائد ہندوؤں سمیت دو تہائی بھارتی عوام نے مودی کو مسترد کردیا ہے۔ مانی شنکر آئر کا کہنا ہے کہ صرف ایک تہائی ووٹ سے منتخب ہونے والا مودی بھارت کا سب سے ’آمرانہ‘ رہنما بن چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہماری محبت نے خوشبو کی نرم حدوں کو چھو لیا
مسلمانوں کے خلاف مودی کا رویہ
پچھلے عام انتخابات میں مودی نے 159 تقریروں میں سے 110 میں مسلمانوں پر براہ راست حملے کیے۔ بابری مسجد کو گرانے کی بنیاد ہی بی جے پی نے رکھی۔
یہ بھی پڑھیں: دوسرے سال میں پہلی ملاقات میں ہم ایک جسم دو قالب بن چکے تھے، غلطیوں کو چھوڑنے کا وعدہ کر کے پھر محنت کا ڈول ڈال دو کامیاب ہو جاؤ گے
بی جے پی کا نعرہ
انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی کا ’ایک قوم، ایک زبان، ایک ثقافت، ایک انتخاب‘ کا نعرہ بھارت کی ثقافت کے خلاف ہے۔ بی جے پی معاشرے میں مذہبی اور ثقافتی بنیادوں پر تقسیم پیدا کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گدھے کا گوشت پہچاننے کا آسان طریقہ
مودی دور کی صورتحال
مودی سرکار نے بھارت کو مندر، مسجد اور نفرت کی سیاست میں الجھا دیا ہے اور ہندوتوا نظریے کے فروغ کے لیے بی جے پی بھارت کی ثقافتی اقدار پر سمجھوتا کر چکی ہے۔
جمہوریت یا آمریت؟
مودی کے دور اقتدار میں نام نہاد جمہوریت کے پردے میں آمریت، نفرت اور انتہا پسندی کا راج ہے۔








