حکومت کا شاندار اقدام، اوورسیز پاکستانی مفت میں 120 دن کیلئے موبائل رجسٹرڈ کروا سکتے ہیں، طریقہ جانئے
پی ٹی اے کی نئی پالیسی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ایک نئی سہولت کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت 120 دن کی ایف بی آر ٹیکس فری موبائل رجسٹریشن فراہم کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی نے سری لنکا کے خلاف پہلے ون ڈے میں سلو اوور ریٹ پر پاکستان ٹیم پر جرمانہ کردیا
آسان رجسٹریشن کا عمل
اوورسیز پاکستانی خودکار طریقے سے DIRBS پورٹل پر رجسٹرڈ کر کے اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اس عمل کے لیے کسی دفتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی عازمین حج کے لیے بڑی سہولت متعارف کرا دی گئی
ایف بی آر کی پالیسی
پی ٹی اے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان جاری کیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں اپنے ہر دورے کے دوران اوورسیز پاکستانیوں کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی پالیسی کے تحت 120 دن کے لیے موبائل ڈیوائسز کی ٹیکسی فری رجسٹریشن کی سہولت حاصل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: معاہدہ ہوگیا، امید ہے اب دہشتگردی کی کارروائیاں نہیں ہوں گی: عطا تارڑ
مفت اور خودکار سسٹم
یہ سہولت پی ٹی اے کی طرف سے مفت اور خودکار عارضی موبائل رجسٹریشن سسٹم کے ذریعے فراہم کی جا رہی ہے، جو کہ DIRBS پورٹل پر دستیاب ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو فتح حاصل ہوئی، وزیر اعظم کا قوم سے خطاب
رجسٹریشن کے لیے لنک
اوورسیز پاکستانی موبائل رجسٹر کرنے کے لیے اس ویب سائٹ پر وزٹ کر سکتے ہیں: https://dirbs.pta.gov.pk/drs
موبائل کنیکٹیویٹی کی بہتری
یہ اقدام پاکستان میں مختصر قیام کے دوران بلاتعطل موبائل کنیکٹیویٹی کی سہولت کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ یہ پی ٹی اے کے عزم کا مظہر ہے کہ وہ تمام زائرین کے لیے ڈیجیٹل رسائی کو آسان اور مؤثر بنائے۔








