شبلی فراز سینے میں تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل
پشاور میں تحریک انصاف کے رہنما کی طبیعت خراب
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اور تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز کو سینے میں تکلیف کے باعث جسپتال منتقل کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: 199 اور 201 یونٹ کے بجلی بلوں میں بڑے فرق پر انٹرنیٹ پر ہنگامہ، وزیر تعلیم پنجاب نے بھی تائید کردی
ہسپتال منتقلی کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما کو رات گئے سینے میں تکلیف محسوس ہوئی جس کے باعث انہیں پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہم فوج کے دشمن نہیں ہیں بلکہ فوج کے سیاسی کردار اور ان کی پالیسیوں کے ناقد ہیں، مولانا فضل الرحمان
فوری طبی امداد
ذرائع کا کہنا ہے کہ شبلی فراز کو دل کی تکلیف کی شکایت کے بعد ہسپتال میں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔
ڈاکٹرز کی نگرانی
ڈاکٹرز نے شبلی فراز کو 24 گھنٹے کے لیے نگرانی میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور ڈاکٹرز کی ٹیم آج ان کے آئندہ کے علاج کے بارے میں مشاورت کرے گی۔








