ترکیہ کے وزیر خارجہ حکان فدان دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچ گئے
ترکیہ کا وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ترکیہ کے وزیر خارجہ حکان فدان دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: سموگ کی صورتحال بہتر؛ لاہور اور ملتان کے علاوہ پورے صوبے میں سکول کھولنے کا فیصلہ
استقبال کا عمل
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایڈیشنل سیکرٹری سید علی اسد گیلانی نے ترک وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ پر موصول شادی کا جعلی دعوت نامہ موبائل فون پر کھولنا شہری کو مہنگا پڑگیا، جمع پونجی سے ہاتھ دھو بیٹھا
ملاقاتیں اور بات چیت
مہمان وفد وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کر کے دو طرفہ دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان برقعہ پہنے گی تو ڈانس کیسے کرے گی؟ جواد احمد اپنے بیان پر تنقید کی زد میں آ گئے
ترک وزیر دفاع کا دورہ
یاد رہے کہ گزشتہ رات ترکیہ کے وزیر دفاع یاشر گوولر بھی سرکاری دورہ پر اسلام آباد پہنچے ہیں، یہ دورہ پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔
اعلیٰ ملاقاتیں
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری سید علی گیلانی نے ترک وزیر دفاع کا استقبال کیا، ترک وزیر دفاع یاشَر گوولر وفد کے ہمراہ وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کریں گے جبکہ دیگر اعلیٰ سول اور عسکری حکام سے ملاقات بھی متوقع ہے。








