مرغی کا گوشت 45 روپے فی کلو مہنگا

مرغی کی قیمتوں میں اضافہ

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور، پشاور، ملتان میں مرغی کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر نے اپنے 15 مریضوں کو قتل کردیا، شواہد مٹانے کیلئے متاثرین کے گھروں کو آگ بھی لگاتا رہا

لاہور میں قیمتوں کا جائزہ

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق لاہور میں زندہ مرغی کے نرخ میں 26 روپے کلو اضافہ جبکہ گوشت کی قیمت میں 38 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ لاہور میں زندہ برائلر مرغی کا فی کلو تھوک ریٹ 354 روپے جبکہ پرچون ریٹ 368 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔

لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کے نرخ 533 روپے کلو مقرر کئے گئے ہیں جبکہ انڈے فی درجن 251 روپے ہیں۔ گزشتہ روز لاہور میں برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 328 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 342 روپے کلو تھا، گوشت کی فی کلو قیمت 495 روپے کلو تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پہلگام فالس فلیگ آپریشن، “را” کی لیک دستاویزات میں چونکا دینے والے انکشافات، بھارتی میڈیا کو کیا ٹارگٹ دیا گیا تھا۔؟ جانیے

ملتان میں قیمتوں کی صورتحال

ادھر ملتان میں زندہ مرغی کے نرخ میں 32 روپے کلو جبکہ گوشت کی قیمت میں 45 روپے کلو اضافہ ہوا ہے۔ ملتان میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 354 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 368 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔ برائلر مرغی کے گوشت کے نرخ 530 روپے کلو مقرر کیے گئے ہیں جبکہ انڈے 241 روپے درجن ہیں۔

گزشتہ روز ملتان میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 322 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 336 روپے کلو تھا، گوشت کی فی کلو قیمت 485 روپے کلو تھی جبکہ انڈے 238 روپے درجن تھے۔

پشاور میں حالیہ تبدیلیاں

دوسری جانب پشاور میں ایک ہفتے کے دوران مرغی کے نرخوں میں 85 روپے فی کلو مہنگا ہو گیا۔ سرکاری نرخنامے میں زندہ مرغی کے فی کلو نرخ 355 سے بڑھ کر 440 روپے ہو گئے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...