انتہائی دردناک لمحہ تھا، مومنہ اقبال کا جنس سے متعلق جعلی ویڈیو پر ردعمل

مومنہ اقبال کا جعلی ویڈیو پر ردعمل

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) مقبول اداکارہ مومنہ اقبال نے جنس سے متعلق جعلی ویڈیو پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کسی لڑکی سے اس کے لڑکی ہونے کا ثبوت مانگنا ایک انتہائی دردناک لمحہ ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ثاقب فیاض مگوں کا ٹریڈ آرگنائزیشن رولز میں مجوزہ ترامیم پر تحفظات کا اظہار،قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی میں مجوزہ بل پر تنقید، نظرثانی کا مطالبہ کردیا

انٹرویو میں مختلف موضوعات پر بات چیت

ڈان کے مطابق مومنہ اقبال نے حال ہی میں ’سمتھنگ ہاٹ‘ کو انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے خلاف جیت کے باوجود بھارتی کھلاڑی آپس میں لڑ پڑے، ویڈیو وائرل

منفی کرداروں کا مزہ

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انہیں ڈراموں میں منفی کردار ادا کرنے میں زیادہ مزہ آتا ہے کیونکہ ایسا کردار کچھ بھی کہہ سکتا ہے اور کچھ بھی کر سکتا ہے، جو کہ نہایت دلچسپ اور چیلنجنگ ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جعلی شناختی دستاویزات کی تیاری، ایف آئی اے کراچی نے 2 افغان شہریوں اور نادرا آفیسر کو گرفتارکرلیا

منفی کرداروں کے حوالے سے تجربات

ان کا کہنا تھا کہ وہ منفی کرداروں کے سکرپٹس شوق سے پڑھتی ہیں اور اسی وقت یہ بھی طے کر لیتی ہیں کہ جملوں کو کس انداز میں ادا کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کی خصوصی اجازت، پاکستان کا تیل بردار جہاز ’’کراچی‘‘ آبنائے ہرمز سے گزر گیا، کتنا تیل آ رہا ہے؟ جانیے۔

ڈرامے 'دو کنارے' میں کردار کی وجہ سے تنقید

مومنہ اقبال نے بتایا کہ ڈراما سیریل ’دو کنارے‘ میں ان کے منفی کردار کے باعث لوگ، خصوصاً خواتین، انہیں گالیاں دے رہی ہیں اور سمجھتی ہیں کہ وہ حقیقی زندگی میں بھی ویسی ہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایران ہتھیار نہیں ڈالے گا، میزائل حملوں کی تعداد نے عوام کو حیران کر دیا، اسرائیلی صحافی کا انکشاف

جعلی ویڈیو کی وضاحت

انٹرویو میں مومنہ اقبال نے اس جعلی ویڈیو کا بھی ذکر کیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، اس ویڈیو میں انہیں اپنی جنس سے متعلق بات کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا، جس پر قیاس آرائیاں شروع ہوگئی تھیں کہ آیا وہ مکمل طور پر لڑکی ہیں یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ انتظامیہ غیر ملکی طلبہ کی قانونی حیثیت کے خاتمے کے فیصلے سے پیچھے ہٹ گئی

اجتماعی ردعمل اور مشکلات

اداکارہ نے بتایا کہ یہ ویڈیو اگست 2022 میں دیے گئے انٹرویو کے ایک کلپ کو ایڈٹ کرکے جعلی انداز میں وائرل کی گئی تھی، جسے 45 ملین سے زائد مرتبہ دیکھا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ان کے پاس رپورٹرز کے فون آ رہے تھے اور وہ حیران تھیں کہ سب کو کیا جواب دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اردگرد کے لوگ انہیں مشورہ دے رہے تھے کہ وہ وضاحت جاری کریں، لیکن انہوں نے سوچا کہ کیا ڈاکٹر کا نمبر دے دوں؟ یہ سب صورتحال بہت عجیب تھی۔

سچ اور جھوٹ کا پتا

آخر میں اداکارہ نے کہا کہ اگر وہ واقعی ویسی ہوتیں تو قبول کر لیتیں، لیکن جب وہ ہیں ہی نہیں تو اس جھوٹ پر کیا ردعمل دیں؟

ان کے مطابق کسی لڑکی سے اس کے لڑکی ہونے کا ثبوت مانگنا ایک نہایت دردناک لمحہ ہوتا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...