جمائما اپنے قریبی دوستوں کو بتارہی ہے کہ علیمہ خان میرے بچوں کو بہکارہہی ہے: نصرت جاوید کا دعویٰ

سینئر صحافی نصرت جاوید کا تجزیہ
لاہور (ویب ڈیسک) سینئر صحافی نصرت جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ جمائما اپنے قریبی دوستوں کو بتا رہی ہیں کہ علیمہ خان میرے بچوں کو بہکا رہی ہیں، یہ روایتی ساس بہو والی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمائما اور علیمہ کی آپس میں نہیں بنتی۔ یہ گفتگو انہوں نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں کی۔
یہ بھی پڑھیں: عدل وانصاف کی بالادستی معاشرتی ترقی کا ضامن ہے : وومن اسلامک لائرز فورم کے سالانہ کنونشن سے مقررین کا خطاب
علیمہ خان کا ممکنہ دباؤ
نصرت جاوید کا مزید کہنا تھا کہ علیمہ خان مخالف پی ٹی آئی گروپ بتا رہا ہے کہ چند ہی دنوں میں آف شور کمپنیوں کا ذکر ہونے والا ہے جس میں علیمہ کو ملوث کیا جائے گا۔ وہ مایوس ہوکر اپنے بھتیجوں کو یہ بات بتا رہی ہے کہ وہ پریشر بلڈ کر رہی ہے، مگر جمائما نے ایک درمیانی راستہ اپنایا ہے۔
بچوں کی صورت حال
انہوں نے یہ بھی کہا کہ "میرا خیال ہے کہ اگر ایک مرتبہ بچے اس راہ پر چل نکلے، تو وہ متحرک ہوں گے۔ جمائما تو ساتھ نہیں آنا چاہتی، لیکن کمپین البتہ ڈیزائن کروا دی ہے کہ امریکہ میں ان لوگوں سے رابطہ کریں جو چاہتے ہیں۔ دوسری طرف علیمہ خان کا کہنا ہے کہ وہ (قاسم اور سلمان) پاکستان آرہے ہیں، بتایا ہے، پوچھا نہیں۔