شاہ رخ خان کی بیٹی کا فون نمبر کس نے افشا کیا؟ راز معلوم ہو گیا
اننیا پانڈے کا اعتراف
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے نے اعتراف کیا ہے کہ اُنہوں نے میگا سٹار شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کا فون نمبر لیک کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس کا تقرر حکومت نے کرنا ہے تو فیصلے بھی خود کرلے، شعیب شاہین کھل کر بول پڑے
حادثاتی لیک کا واقعہ
بھارتی میڈیا کے مطابق اننیا پانڈے نے اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ایک بار غلطی سے سوشل میڈیا پر اپنی دوست سہانا خان کا فون نمبر لیک کردیا تھا۔ اننیا پانڈے نے کہا کہ میں سہانا کو فون کال کررہی تھی، جب سہانا نے کال نہیں اُٹھائی تو میں نے اس کال کا سکرین شاٹ لیکر اپنی انسٹاگرام سٹوری میں پوسٹ کردیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: حدیقہ کیانی اور الخدمت فاؤنڈیشن کا سیلاب متاثرین کے لیے بڑا ریلیف آپریشن، 1000 خاندانوں میں امدادی سامان کی تقسیم
نمبر کے ہیک ہونے کا قصہ
اداکارہ نے کہا کہ مذکورہ سکرین شاٹ میں سہانا کا فون نمبر بھی نظر آرہا تھا، اس طرح سہانا کا فون نمبر لیک ہوا اور پھر وہ نمبر ہیک بھی ہوگیا تھا۔ اُنہوں نے کہا کہ میری اس غلطی کے بعد، سہانا نے مجھ سے رابطہ کرکے بتایا کہ ان کا نمبر ہیک ہوگیا ہے، جس پر میں حیران ہوگئی تھی لیکن پھر کسی نے سہانا کو بتا دیا تھا کہ یہ سب اننیا یعنی میری وجہ سے ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر کے علاقے ڈوڈہ میں کلاؤڈ برسٹ، 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی
اپنے نمبر کا واقعہ
اننیا پانڈے نے اپنا نمبر لیک ہونے کا قصہ بھی سُنایا، اداکارہ نے کہا کہ ایک بار پریس کانفرنس کے دوران کچھ صحافیوں نے مجھ سے میرا فون نمبر مانگا تھا تو میں نے بھی بےدھیانی میں کیمرے کے سامنے ہی نمبر دے دیا تھا کیونکہ میں بھول گئی تھی کہ پریس کانفرنس شروع ہوچکی ہے اور کیمرے آن ہیں۔
میڈیا کی جانب سے لیک پر تبصرہ
اداکارہ نے مزید کہا کہ پھر میڈیا نے میرے نمبر کے ساتھ ہی پریس کانفرنس یوٹیوب پر اپلوڈ کردی تھی جس کی وجہ سے میرا نمبر بھی لیک ہوگیا تھا۔








