طاقت کے بل بوتے پر نظام زیادہ دیر نہیں چل سکتا، بحرانوں کا حل سیاسی بات چیت سےممکن ہے: لیاقت بلوچ
لیاقت بلوچ کا بیان
ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ فلسطین اور بیت المقدس پر اسرائیل کی بربریت اور امریکہ کی سرپرستی میں ہونے والا ظلم پوری امت مسلمہ کیلئے لمحۂ فکریہ ہے۔ امریکہ اسرائیل کو تسلیم کرانے کیلئے دنیا بھر میں دباؤ ڈال رہا ہے، لیکن غزہ میں 60 ہزار شہادتیں امت کو بیدار اور متحد کر رہی ہیں۔ اگر عالم اسلام اتحاد و یکجہتی سے کام لے تو یہ تعصبات اور مغربی سرمایہ دارانہ نظام بھی جلد دم توڑ دے گا۔
یہ بھی پڑھیں: 2 دن کے تنازع میں پاکستان کی کارکردگی ٹیسٹ ہوئی، کسی کو صلح صفائی کا نہیں کہا، 7 طیارے گرائے: اسحاق ڈار کی خارجہ پالیسی پر میڈیا کو بریفنگ
تقریب کا پس منظر
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں صحافی برادری کے اعزاز میں عشائیہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سید ذیشان اختر، ثناء اللہ سہرانی، صہیب عمار صدیقی، حافظ محمد اسلم اور سید عبدالقادر شاہ سمیت صحافی برادری کی بڑی تعداد شریک تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟
ماضی کا تجزیہ
لیاقت بلوچ نے کہا کہ ملت اسلامیہ ماضی میں سرد جنگ کے دوران بھی تقسیم کا شکار رہی، جب امریکہ سپر پاور بنا تو سب اس کی جی حضوری میں لگ گئے۔ 9/11 کے بعد دنیا پھر سے بائی پولر ہو گئی، جبکہ پاکستان اور بھارت کی مختصر جنگ نے قوم کو متحد کیا۔ بنگلہ دیش میں پھانسیاں دی گئیں لیکن حالات پلک جھپکتے بدل گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی: ممکنہ خطرات کے پیش نظر وادی نیلم میں کل رات بلیک آوٹ رہا
امن و سلامتی کی صورتحال
بلوچستان میں بسوں سے لوگوں کو اتار کر قتل کرنے کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ قوم پرستی نہیں بلکہ ظلم اور بربریت ہے۔ خیبرپختونخوا میں بدامنی کی صورتحال تشویشناک ہے، عوام کی جان، مال اور عزت محفوظ نہیں۔ وفاق کو مائنز اینڈ منرلز پر قبضے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا غریب افراد دل کی بیماریوں کا زیادہ سامنا کرتے ہیں؟
معاشی مسائل
لیاقت بلوچ نے کہا کہ 78 سال سے عوام کو جھوٹ بول کر نظام چلایا جا رہا ہے۔ بجٹ اعداد و شمار کا گورکھ دھندہ ہے، مہنگائی بڑھ رہی ہے، اور 47 فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے جا چکے ہیں۔ حکمران بار بار پیسے مانگ کر پاکستان کو عالمی سطح پر بے عزت کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: میں نے پاکستان اور بھارت کو کہا ابھی فوری رک جاو ورنہ تمہارے ساتھ تجارت نہیں کروں گا، چودھری ٹرمپ کا بیان بھی آگیا
مشرق وسطیٰ کا مستقبل
انہوں نے کہا کہ امریکہ جس طرح یہودی لابی کے شکنجے میں ہے اس سے مشرق وسطیٰ کا مستقبل خطرے میں ہے۔ مسلمانوں کو اپنی ترجیحات میں امت کے مفادات کو مقدم رکھنا ہوگا۔
آخری خیالات
آخر میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے 24 کروڑ عوام کو اعتماد میں لیے بغیر کوئی بھی فیصلہ کرنا ظلم ہے۔ قوم کو متحد کر کے کرپشن سے پاک، اسلامی اصولوں پر مبنی نظام ہی پاکستان کو بحرانوں سے نکال سکتا ہے۔








