امریکی صدر کی ثالثی کی تجویز نے امن کا دروازہ کھولا، بھارت کا انکار انکی جنگی ذہنیت کا ثبوت ہے: وزیر داخلہ
امن کی کوششیں اور بھارت کا انکار
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش نے امن کا دروازہ کھولا، تاہم بھارت کا انکار اس کی جنگی ذہنیت کا ثبوت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اپنی چھت……اپنا گھر، 15 دن میں مکانوں کی تعمیر شروع، وزیراعلیٰ مریم نواز خود معائنہ کرنے پہنچ گئیں
یوم شہداء کشمیر پر خراج عقیدت
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یوم شہداء کشمیر پر اپنے پیغام میں کہا کہ 13 جولائی 1931 کو اپنے خون کا نذرانہ پیش کرنے والے کشمیریوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ اذان کے احترام میں گولیوں کا سامنا کرنے والے 22 کشمیری شہداء کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چھوٹے کاروباری لوگوں کو بجٹ میں ٹیکس چھوٹ ملے گی: علی پرویز ملک
تاریخی پس منظر اور حالیہ صورتحال
ان کا کہنا تھا کہ 13 جولائی 1931 مظلوم کی زبان بند کرنے والے نظام کے خلاف حریتِ ضمیر کی پہلی گھنٹی تھی۔ ڈوگرہ راج کی بندوقیں اور بھارت کا تشدد دونوں ایک ہی ظلم کی مختلف شکلیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ایئرپورٹ سے رواں سال اب تک 98 ملزمان کی بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام
مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں
انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں عقائد، شناخت، اور رائے کو ریاستی طاقت کے ذریعے کچلنا انسانی وقار کی تضحیک ہے۔ مودی سرکار بھی ڈوگرہ راج کی طرح کشمیریوں کے خلاف ظالمانہ اقدامات کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر کاجل اور ان کی شاگرد نوجوان لڑکیوں نے علامہ اقبال کی مشہور نظم ”سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا“ پر کلاسیکل رقص کا مظاہرہ کیا
پاکستان کا کردار اور کشمیری عوام کی حمایت
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ کی ثالثی کی تجویز نے امن کا دروازہ کھولا، لیکن بھارت نے اس کا انکار کرکے یہ دروازہ خود بند کیا؛ امن سے انکار بھارت کی جنگی ذہنیت کا ثبوت ہے۔
آزادی کی پکار
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ شہدا کے لہو سے اٹھنے والی آزادی کی پکار کو دبایا نہیں جا سکتا۔ پاکستان کشمیریوں کے حق آزادی کا محافظ، علمبردار، اور ضامن ہے۔








